فیضان ایجوکیشن سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام کیرئیر گائیڈینس پروگرام کا کامیاب انعقاد

فیضان ایجوکیشن سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام کیرئیر گائیڈینس پروگرام کا کامیاب انعقاد
نظام آباد 20/ جولائی (اردو لیکس)عصری علوم سے واقفیت موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے مسابقتی دور میں تعلیم کی اہمیت و افادیت مسلمہ حیثیت رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار ایم اے عزیز ریاستی صدر موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس نے فیضان ایجوکیشن سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ کیرئیر گائیڈینس پروگرام میں طلباء کی کثیر تعداد سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حصول کا مقصد روزگار یا ملازمت سے مربوط ہونا نہیں بلکہ اخلاقیات اور صلاحیتوں کو سنوارنا بھی ہے جب تک ہم خودی کو نہیں پہنچانے گے ۔اپنی زندگیوں میں نظم و ضبط کو نہیں اپنائینگے
۔ہم کامیاب نہیں ہو سکتے ممتاز احمد پرنسپل گولڈن جوبلی گرلز جونیئر کالج نظام آباد نے اس موقع پر طلباء کو مشورہ دیا کہ حالات کیسے بھی ہوں اپنی تعلیم کا سلسلہ ترک نہ کریں پیشہ ورانہ کورسس کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو تابناک بنائیں اخلاق حسنہ وقت کی پابندی صحیح تعلیمی منصوبہ بندی کے ذریعے ہم اپنے والدین اور ملک و ملت کا نام روشن کر سکتے ہیں محترمہ رامندر کور مودی پرنسپل نشیٹا انٹرنیشنل اسکول نے مسابقتی امتحانات میں پیش آنے والے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور طلباء کو قیمتی مشوروں سے نوازتے ہوئے اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرنے اور ہمت سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا
نعیم قمر سینئر صحافی نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء کے مستقبل کو تابناک بنانے میں والدیں کا سب سے اہم رول ہوتاہے اپنی اولاد کو بے لگام نہ چھوڑیں اُن پر نظر رکھیں نوجوانوں کے راتوں کے جاگنے کو لیکر والدین کو فکرمند ہونے اور سدِباب تلاش کرنے کی ضرورت ہے عبدالرب عارف میڈیکل کوسلنگ ماہر نے neet کامیاب طلباء کے لئے کونسلنگ طریقے کار پر تفصیلی رہنمائی کی وجے اندور ڈائرکٹر ویدا ایجوکیشن نے مختلف میڈیکل کورسس سے متعلق معلومات دی
اس پروگرام میں محترمہ عرشی اقبال پرنسپل تمریز بوائز ، غضنفر علی چیئرمین GVat گروپ نے بھی مخاطب کیا اس موقع پر عتیق احمد ، اشفاق احمد ، شیخ مشیر بابا انتطامیہ عائشہ۔زنیرہ ۔اسٹینڈرڈ ۔۔وجے ۔۔گولڈن جوبلی تعلیمی اِدارےجات نے شرکت کرتے ہوئے ڈاکٹر سمیع امان اور عبدالرب عارف کو انکی پچیس سالہ تعلیمی و ملّی خدمات کو سراہتے ہوئے انکی تہنیت پیش کی اور اپنی نیک توقعات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر سمیع امان نے تمام مہمانان کی فیضان ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے تہنیت پیش کیاس پروگرم کا آغاز فیض خان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ڈاکٹر سمیع امان نے تمام شرکاء بالخصوص عبدلرفیق کنگ پیلیس انتطامیہ کا شکریہ ادا کیا