جنرل نیوز

عبدالجمیل کو پنچایت راج ماہانہ میگزین کا ایڈیٹوریل بورڈ ممبر مقرر کرنے پر دلی مبارکباد

عبدالجمیل کو پنچایت راج ماہانہ میگزین کا ایڈیٹوریل بورڈ ممبر مقرر کرنے پر دلی مبارکباد

 

پروگریسو ریکگنائزڈ ٹیچرز یونین تلنگانہ اسٹیٹ کی جانب سے شائع ہونے والے پنچایت راج ماہانہ میگزین کے ایڈیٹوریل بورڈ کے ممبر کے طور پر شہرکریم نگر سے تعلق رکھنے والی متحرک شخصیت جناب عبدالجمیل اسکول اسسٹنٹ انگریزی کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان ریاستی صدر گنڈو لکشمن اور جنرل سکریٹری پلگم دامودر ریڈی نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔

اس موقع پر عبدالجمیل نے کہا کہ وہ گزشتہ 30 سالوں سے تنظیم انہیں جو بھی ذمہ داری سونپی ہے اس کو ایمانداری کے ساتھ نبھاتے ہوئے کام کر رہے ہیں اور تنظیم کے تئیں انہوں نے ہمیشہ بھروسہ قائم رکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اساتذہ کی خدمت کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں اور انشاللہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے ایڈیٹوریل بورڈ کے ممبر کے طور پر ان پر اعتماد ظاہر کرنے پر ریاستی صدر اور جنرل سکریٹری، معزز ٹیچر ایم ایل سی پنگلی سری پال ریڈی، سابق ایم ایل سی موہن ریڈی، اور جگتیال و کریم نگر اضلاع کے صدور و جنرل سکریٹریز بوئناپلی آنند راؤ، وائی امرناتھ ریڈی، کروناکر ریڈی، اور جے پال ریڈی کے علاوہ TSMESA کےذمہ داران ودوست احباب کا خصوصی طور شکریہ ادا کیا

 

اِس موقع پر کورٹلا منڈل کے صدر محمد عبدالواجد اور منڈل ذمےدار سرتاج احمد ،یوسف علی ،سیف الدین،نویں ،سدھیر ،سرینیوس ،شیکھر اور دوسروں نے مبارکباد پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button