جنرل نیوز
المیزان کے قافلے کی ادائیگی عمرہ کیلئے روانگی

حیدرآباد ۔ الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر کی قیادت میں شمس آباد ائیرپورٹ سے عازمین عمرہ کے قافلہ کی روانگی ہوئی
اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ عازمین کو تمام مقدس مقامات کی زیارت کروائی جائیگی المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس کو اسلامی سال کے پہلے قافلہ کی حیثیت بھی حاصل ہوئی ہے اور آج دوسرا قافلہ روانہ ہورہا ہے۔
اگلے تین قافلے 4 اگست 17 ستمبر اور 13 اکتوبر کو روانہ ہونگے ۔ عازمین کا تعلق تلنگانہ آندھرا پردیش کرناٹک اور کنیا کماری سے ہیں ۔