ایجوکیشن

کریسنٹ اردو ہائی اسکول بھینسہ کی معصوم طالبات عنایت فاطمہ خان اور عرفہ کوثر کا مضمون دینیات میں بہترین مظاہرہ

کریسنٹ اردو ہائی اسکول بھینسہ کی معصوم طالبات عنایت فاطمہ خان اور عرفہ کوثر کا مضمون دینیات میں بہترین مظاہرہ

 

بھینسہ 20 / جولائی (اظہر احمد خان) کریسنٹ اردو ہائی اسکول مدینہ کالونی بھینسہ میں طلبا و طالبات کی جانب سے تعلیمی مظاہروں کو پیش کرتے ہوئے مختلف پراجکٹس تیار کیے گئے جس میں جماعت پنجم کی دو طالبات جن میں عنایت فاطمہ خان بنت عالم خان المعرودف یادول خان (آر سی سی کنٹراکٹر) اور عرفہ کوثر بنت محمد کلیم (مالک میراں کلکشن) نے اپنے معصوم اور ننھے ہاتھوں سے مضمون دینیات میں اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے چند مشہور انبیا علیہ سلام جن میں آدم علیہ سلام سے لیکر نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے ناموں پر مبنی ایک پراجیکٹ تیار کیا اور انبیا علیہ سلام کی سیرت پر مختصر سی روشنی ڈالی

 

مذکورہ طالبات کی انبیا علیہ سلام سے محبت اور دینی تعلیمات میں مہارت پر اسکول انتظامیہ جن میں پرنسپل عبدالکریم ، سکریٹری سید بشیر ، اکیڈمک ڈائریکٹر سید محسن ، سید جامع کے علاوہ دیگر اساتذہ ، والدین ، دوست احباب ، رشتہ داروں کی جانب سے زبردست ستائش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور معصوم طالبات عنایت فاطمہ خان اور عرفہ کوثر کے درخشاں مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button