آل انڈیا کانگریس پارٹی صدر ملکاارجن کھرگے کی 83 ویں سالگرہ – محمد علی شبیر کی مبارکباد

آل انڈیا کانگریس پارٹی صدر ملکاارجن کھرگے کی 83 ویں یوم پیدائش،
تلنگانہ حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے ملاقات کے ذریعے پیش کی صدر کانگریس کو سالگرہ کی مبارکباد،
نظام آباد، 21/جولائی (اردو لیکس) آل انڈیا کانگریس پارٹی صدر ملکاارجن کھرگے کی 83 ویں یوم پیدائش کے موقع پر تلنگانہ حکومتی مشیر خاص برائے ایس سی ایس ایس پی، و بی سی میناریٹی ویلفیئر محمد علی شبیر نے صدر کانگریس پارٹی ملکاارجن کھرگے سے خصوصی ملاقات کے ذریعے انکی شال و گلپوشی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے انھیں 83 ویں یوم پیدائش سالگِرہ کی مبارکباد پیش کی،
اے آئی سی سی صدر ملکاارجن کھرگے سے ملاقات و مبارکباد کے موقع پر تلنگانہ حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی سیاسی صورتحال اور ریاستی حکومت کی جانب سے جاری عوامی فلاحی اقدامات و منصوبوں اور مختلف امور پر تبادلہ بھی کیا ہے،