جنرل نیوز

حیدرآباد میں گلوکار وکیل کے فن کی گونج۔ افتخار شریف اور اداکار سمن تلوار کے خطاب

کے این واصف

برلا بھاسکر آڈیٹوریم حیدرآباد اتوار کی شام معروف غزل فنکار و پلے بیک سنگر محمد وکیل کی سحر خیز آواز سے گونج اٹھا۔ وکیل کے مداحون و شائقین سے ھال بھراہوا تھا۔دکن کلچرل آرگنائزیشن کے زیر اہتمام غزل پروگرام زیر عنوان “محفل گزارش” کے اسپانسر معروف بزنس مین اور ہند امریکہ کی دوہری قومیت کے حامل افتخار شریف، ٹالی ووڈ اداکار سمن تلوار، عابد معین الدین (ایم ڈی مخدوم برادرز)، بزنس مین وسیم علی، صنعتکار یحی خاں غوث، بزنس مین عامر خان ملک، سید ضیاالرحمان، CEO یاہند و منیجنگ ڈائریکٹر ZITCO گروپ شریک محفل رہے۔ کلچرل پروگرامز کے معروف اینکر کے بی جانی نے بے حد دلچسپ انداز مین نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

 

اس موقع پر کنوینر ثروت نے مہماناں اور فنکارون کو تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی گلپوشی کی۔
اہل خیر افتخار شریف نے محفل کو مخاطب کرتے ہوئے محمد وکیل کے فن کی ستائش کی اور کہا وکیل نے دنیا کے کئی ممالک مین اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور وہ ماہ اگسٹ مین امریکہ کا دورہ کرین گے جس کی ساری تیاریاں مکمل ہوچکی ہین۔ اداکار سمن نے اپنے خطاب مین وکیل کو خداداد صلاحیتون کا مالک بتایا۔

 

وکیل نے اس مسرور کن شام کا آغاز نعت مبارکہ “تاجدار حرم ۔۔۔” سے کی۔ ہر پیشکش پر تالیون کی گونج مین ساز و آواز کا یہ سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہا۔ وکیل کے سنگت ٹی۔ ہریجیت سنگھ، عمر خاں اور ساتھیوں نے مختلف ساز پر کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button