مسجد الحرام میں زائرین کےلیے ویل چیئر کا حصول اب مزید آسان – ادارہ امور حرمین

کے این واصف
حرمین شریفین میں زائرین کی سہولت کے لئے تعمیر و توسع اور آسانیاں فراہم کرنے حرمین انتظامیہ ہمیشہ کوشاں رہتاہے۔ انتظامیہ کے جاری ایک بیان کے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے زائرین مسجد الحرام کی سہولت کےلیے ویل چیئر کا حصول مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔
ادارے کے ایکس اکاونٹ پر بتایا گیا کہ زائرین کی آسانی کے لیے الیکڑک اور سادہ ویل چیئر بک کرنے اور اس کا کرایہ ادا کرنے کےلیے مشترکہ پورٹل موجود ہے۔مشترکہ پورٹل کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے ذریعے کہیں سے بھی ویل چیئر باسانی بک کی جاسکتی ہے۔
کرائے کی ادائیگی کےلیے “ایپل پے” کی سہولت بھی پورٹل پر دستیاب ہے۔ادارہ حرمین کی جانب سے جاری پورٹل پر اردو، عربی، انگلش اور دیگر زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ زائرین حرم اپنی سہولت کے مطابق اپنی زبان میں ویل چیئر کی بکنگ اور اسے حاصل کرنے کی کارروائی کرسکیں۔