تلنگانہ

تلنگانہ: گدوال کا بس ٹکٹ 18 ہزار روپئے؟ مسافر حیرت زدہ

حیدرآباد: گدوال آر ٹی سی بس میں سفر کرنے والا ایک مسافر اس وقت حیران رہ گیا جب 30 روپے کے ٹکٹ کے بجائے اسے 18 ہزار روپے سے زائد کا ٹکٹ حوالے کیا گیا۔ یہ عجیب و غریب واقعہ ریاست تلنگانہ میں پیش آیا۔

 

 

 

گدوال آر ٹی سی ڈپو کی پلے ویلوگو بس میں ایک شخص پیبیرا سے گدوال جانے کے لیے سوار ہوا، اس نے بس کنڈکٹر کو 30 روپے ٹکٹ کے لیے دیے کنڈکٹر نے اسے ٹکٹ حوالے کر دیا۔ مسافر یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا کہ ٹکٹ پر 30 روپے نہیں بلکہ 18470 روپے لکھا ہوا تھا،حالانکہ اس سے کنڈکٹر نے زیادہ پیسے طلب نہیں کیے۔ جب مسافر نے بس کنڈکٹر سے وضاحت طلب کی تو اس نے بتایا کہ ٹمس مشین میں خرابی کی وجہ سے غلط رقم ٹکٹ پر درج ہوئی ہے۔

 

 

 

ار ٹی سی کا بس ٹکٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ گدوال ڈپو مینجر منجولہ کا کہنا ہے کہ ٹکٹ جاری کرنے والے مشین یعنی ٹم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے زائد رقم درج ہوئی ہے اسے درست کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button