ایجوکیشن

اوٹکور اردو میڈیم کے طلباء میں محمد یوسف میموریل ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے تعلیمی اشیاء کی تقسیم

مدرسہ تحتانیہ ،ملت اسلامیہ ہائی اسکول ،جامعہ عاشیہ سلفیہ ہائی اسکول ، مدرسہ محمد یہ سلفیہ،زیڈ پی بی بوائز ہائی اسکول ،اوٹکور اردو میڈیم کے طلباء میں محمد یوسف میموریل ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے تعلیمی اشیاء کی تقسیم

 

ضلع مستقر نارائن پیٹ اور اطراف کے طلباء میں یوسف میموریل ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے تعلیمی اشیاء تقسیم کی جا رہی ہیں۔

 

اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پر اوٹکور منڈل کے اردو میڈیم میں طلباء میں تعلیمی اشیاء کی تقسیم عمل میں آئی۔محمد عرفات سینیئر کانگرس قائد،محمد اسماعیل ٹاؤن صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ،محمد جاوید امیر مقامی جمعیت اہل حدیث عبدالرشید رکن جماعت اسلامی ہند ،عبدالخالق مائنارٹی منڈل صدر بی ار ایس ،صدر مدرس عبدالسلام نے سوسائٹی کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ان کی جانب سے دی جارہی تعلیمی اشیاء بہترین ہیں

 

اور طلباء کے لئے بہت ہی مددگار ثابت ہونگی۔اس موقع پر اساتذہ فضل احمد،میر لیاقت اللہ حسینی، حشمت اللہ حسن اباد،منظور احمد ،محمد انور باگو،محمد اسحاق ،عطا اللہ ،شیخ شریف فیضی، خواجہ حسین ،زرینہ بیگم، محمد وقار یونس،محمد فاروق،حشمت اللہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button