جنرل نیوز

شہر نظام آباد کے مسلم علاقوں میں آوارہ کتوں کے حملوں میں اضافہ – ٹھوس اقدامات کا مطالبہ، نظام آباد مجلس قائدین کی میونسپل کمشنر کو یادداشت 

نظام آباد مجلس قائدین کی میونسپل کمشنر سے ملاقات و تحریری نمائندگی ،

شہر نظام آباد کے مسلم علاقوں میں آوارہ کتوں کے حملوں میں اضافہ، ٹھوس اقدامات کا مطالبہ،

نظام آباد مجلس قائدین کی میونسپل کمشنر کو یادداشت

 

نظام آباد، 24/جولائی (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین نے میونسپل کمشنر نظام آباد دلیپ کمار کو ایک تحریری نمائندگی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شہر نظام آباد کے مختلف اقلیتی و سلم علاقوں میں آئے دن آوارہ کتوں کی بہتات ہورہی ہے اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے آوارہ کتوں کی بہتات کی روک تھام کے لئے زور دیتے ہوئے کہا کہ چند دن قبل شہر کے ڈیویژن )11 بابن صاحب پہاڑی کے رہنے والے ایک 6 سالہ معصوم بچے محمد کبیر کو ان آوارہ کتوں کے کاٹنے سے اسکی موت واقع ہوگئی تھی،

 

ان علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات اور روز بہ روز اضافے کی وجہ سے مقامی عوام، معصوم بچوں اور راہ گیروں کو شدید جانی خطرہ لاحق ہیں، روزانہ کسی نہ کسی علاقے میں آوارہ کتوں کے عوام و معصوم بچوں اور ضعیف العمر افراد پر بڑھتے جان لیوا کی روک تھام کے لئے جلد از جلد ان آوارہ کتوں کو پکڑنے کیلئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ڈیویژن کے لحاظ سے اسپیشل ٹیم لگاکر آوارہ کتوں پکڑ کر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے عوامی زندگی کو تحفظ فراہم کرنے کے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریری نمائندگی کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے، مجلس قائدین کی موثر نمائندگی پر میونسپل کمشنر نے اس خصوص میں جد ڈیویثزن واری سطح پر اسپیشل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے آوارہ کتوں پکڑنے کے اقدامات کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے عوام پر کتوں کے حملے اور عوامی زندگیوں کا تحفظ کرنے مجلسی قائدین وفد کو تیقن دیا ہے

 

، اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل ،ضلع صدر محمد فیاض الدین ،ٹاون جنرل سیکرٹری محمد شہباز احمد، جوائنٹ سیکرٹری اعجاز حسین، سابقہ کارپوریٹر محمد نصیر الدین، عطدالعلی، میر ارشد علی، محمد مستحسین، ماجد صدیقی اور خلیل احمد، ارشد پاشاہ موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button