انٹر نیشنل

فرانس کا فلسطین ریاست کو تسلیم کرنا انصاف اور دائمی امن کی طرف ایک قدم۔ سعودی کی کامیاب کوشش

کے این واصف

فلسطین کے صدر محمود عباس نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا جس کی مخلص کاوشوں کے نتیجے میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میخواں نے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

عرب نیوز کے مطابق میخواں نے عباس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ یہ واحد حل ہے جو اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کی جائز خواہشات کو پورا کر سکتا ہے۔ اسے اب جلد از جلد لایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے مذاکراتی حل کا امکان دور ہوتا جا رہا ہے۔

 

 

فلسطینی رہنما نے کہا کہ فرانسیسی اقدام ان کے عوام کی فتح کی نمائندگی کرتا ہے اور دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ دہائیوں سے جاری تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کے لیے ایسا ہی موقف اختیار کریں۔

 

سعودی عرب طویل عرصے سے فلسطینی ریاست کا حامی رہا ہے اور اس نے غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کے سلوک کی بارہا مذمت کی ہے۔140 سے زائد ممالک پہلے ہی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر چکے ہیں۔ میخواں نے کہا ہے کہ فرانس ستمبر میں

 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں باضابطہ طور پر اس تسلیم کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button