ادبی ذوق کے ساتھ ساتھ جناب عارف قریشی جدہ کا مذہبی ذوق بھی قابل تحسین
کتاب "حج کے پانچ دن" کی رسم اجرا تقریب سے مولانامفتی خلیل احمد , مفتی ضیا الدین، نقشبندی،مولانااحسن بن محمد الحمومی،جناب ضیا الدین نیر اورپروفیسر شکور کا خطاب

حیدرآباد 28 جولائی (اردو لیکس )بزم عثمانیہ جدہ کے زیر اہتمام جناب عارف قریشی بانی و صدر بزم عثمانیہ جدہ کی کتاب "حج کے پانچ دن” کی رسم اجرا اردو مسکن خلوت میں مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی خلیل احمد امیرجامعہ، جامعہ نظامیہ کے ہاتھوں انجام انجام پائی۔ اس کتاب کی تدوین پر صدر بزم عثمانیہ جناب عارف قریشی کو مبارکباد دیتے ہوئے مولانا مفتی خلیل احمد نے کہا کہ اللہ تعالی نے انسانوں اور جنات کے پیدا کرنے کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انسانوں اور جنات کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے
مولانا نے کہا کہ نماز روزہ زکوۃ اور حج٬ اللہ کے مقرر کردہ عبادات ہیں جس میں ہم نماز روزہ اور زکوۃ کہیں بھی ادا کر سکتے ہیں نماز باجماعت ادا کرنے کا حکم ہے لیکن حج کے لیے ایک خاص جگہ مقرر کی گئی ہے انہوں نےیہ وضاحت بھی کی کہ کعبہ منی ، عرفات مزدلفہ وقف ہیں ان مقامات سے ہٹ کر حج و عمرہ ادا نہیں کیا جا سکتا۔ مولانا مفتی خلیل احمد نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے جتنے بھی انبیاء کرام تشریف لائے سب نے اسی مقام پر حج کیا ہے مولانا نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالی نے جب حجر اسود کو دنیا میں بھیجا تو اس کی روشنی جہاں تک پھیلی وہ سارا علاقہ حرم مکہ کہلایا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر حج کے تمام ارکان بتائے حج کے ایام پانچ دن ہیں اور حج کی ادائیگی سے پہلے ان ارکان کو اچھی طریقے سے سیکھنا،
سمجھنا ضروری ہے تب ہی ہم حج کے مقصد کو حقیقی طور پر پورا کر سکتے ہیں اگر حج میں عرفات کا قیام چھوٹ گیا تو حج نہیں ہوتا ایسے ہی اور باتوں کا ہم کو خیال رکھنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ حج کے پانچ دن کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر جناب عارف قریشی جدہ نے جو کتاب شائع کی ہے یہ بڑی اہمیت کی ہے جو مسلمانوں کے لیے اہمیت رکھتی ہےجناب محمد لیاقت علی خان کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا جناب محمد امین الدین انصاری( اردو نیوز جدہ)،جناب لطیف الدین لطیف اور قاری انیس احمد انیس نے نعت شریف پیش کی۔ جناب لطیف الدین لطیف نے ابتدائی کاروائی چلاتے ہوئے نگران جلسہ مہمانان و دیگر شرکہ ٔ اجلاس کا خیرمقدم کیااس موقع پر مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی مفتی جامعہ نظامیہ نے کہا کہ ادبی ذوق کے ساتھ ساتھ جناب عارف قریشی کا مذہبی ذوق بھی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کتاب "حج کے پانچ دن” کی اشاعت پر جناب عارف قریشی جدہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے کعبۃ اللہ کو انسانیت کی بقا کا مرکز بنایا خانہ کعبہ ساری انسانیت کے لیے راہ ہدایت ہے اللہ تعالی نے حج میں کئی نشانیاں رکھی ہیں اور حرم شریف کو ساری دنیا کے لیے امن کا مرکز بنایا حج کی فضیلت بیان کرتے ہیں مفتی ضیاء الدین نقشبندی نے مزید کہا کہ اللہ کی رضا کے لیے حج کرنا عظیم ثواب ہے
انہوں نے کہا کہ لوگ حج ادا کرنے کے بعد زمزم اور کھجور تحفہ لاتے ہیں لیکن انہیں اس کے ساتھ ساتھ اپنے کیے گئے حج کے مقصد کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے ہم حج کو جانے سے پہلے قانونی طور پر جو مسائل ہوتے ہیں ان سے واقف ہو جاتے ہیں حج کو جانے سے پہلے قلب و نظر کو بھی دوران حج پاکیزہ رکھنا ضروری ہے اس بات کا بھی ہمیں خیال رکھنا ضروری ہے دوران حج کسی کے ساتھ زیادتی کرنا، جھگڑا کرنا ،ناقابل معافی گناہ ہوتے ہیں ہم حج کے دوران جس طرح کی نیت رکھتے ہیں سب کچھ اللہ کے ہاں نوٹ ہوتا ہے اس لیے نیتوں کا صاف رکھنا بیحد ضروری ہوتا ہے وہ بات جس سے شہوانی جذبات ابھریں یا جس سے کسی گناہ کے سرزد ہونے کااندیشہ ہو یا اگر کوئی حاجی کسی سے جھگڑا کرتا ہے تو ایسی باتوں سے حج کا اصل مقصد ہی ختم ہو جاتا ہے۔ مولانا حافظ احسن بن محمد الحمومی قادری خطیب شاہی مسجد باغ عامہ نے کتاب "حج کے پانچ دن” کو عامتہ المسلمین کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب انتہائی سادہ الفاظ میں لکھی گئی ہے انہوں نے کہا کہ حج کا جب بھی ذکر آتا ہے تو ہمارے ذہن میں حرمین شریفین کی سیر آ جاتی ہے انہوں نے کہا کہ مکہ سے جو پیدل حج کے لیے جاتا ہے اسے رب العالمین ہر قدم پر 700 نیکیاں عطا فرماتے ہیں مولانا نے کہا کہ حضرت آدم علیہ السلام نے ہندوستان سے ایک ہزار پیدل حج کیے انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم حج کے لیے جائیں ذہن میں ہمیشہ حضور کی تعلیمات کو رکھیں پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹر
ڈائرۃ المعارف عثمانیہ یونیورسٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جناب عارف قریشی جدہ نے سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران حاجیوں کی اور ادبی لوگوں کی کافی خدمت کی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے قونصل جنرل سے بھی متعدد بار نمائندگی اور رہبری کی ہے پروفیسر ایس اے شکور نے کہا کہ عازمین کی حج کوروانگی سے قبل علماء کرام مختلف مسائل اور مناسک سے واقف کرواتے ہیں یہ ایک بہت بڑا اقدام ہوتا ہے اسی کے ساتھ ساتھ عازمین کے لیےحج کمیٹی کی رہبری اور رہنمائی بڑی ہی اہمیت کی حامل ہوتی ہے انہوں نے اسپیشل آفیسر حج کمیٹی کی حیثیت سے اپنی سات سالہ کارکردگی کے دوران مختلف پیش آئے واقعات اور مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک کارکن کی طرح عازمین حج کی خدمت انجام دی ہے انہوں نے کہا کہ دوران حج کمیٹی کو جب بھی کوئی فون آتا ہے تو ہم کو یہاں اپنی ریاست میں فوری طور پر متحرک ہو جانا پڑتا ہے اور اگر کوئی حاجی بیمار پڑ جائے یا کسی کا انتقال ہو جائے یا کسی اور مسائل سے دوچار ہو جائے تو حج کہ صدر نشین اور دیگر ذمہ داروں کو فوری طور پر متوجہ ہونا پڑتا ہے اس میں کسی قسم کی کوئی تاخیر نہیں کی جا سکتی پروفیسر شکور نے کہا کہ عارف قریشی جدہ نے کتاب حج کے پانچ دن کی جو اشاعت عمل میں لائی ہے وہ قابل تحسین ہے انہوں نے سالانہ مجلہ عثمانیہ کی اشاعت پر بھی جناب عارف قریشی جدہ کو دلی مبارکباد دی جناب عارف قریشی صدر بزم عثمانیہ جدہ نے علماء کرام اور پروفیسر ایس اے شکور کی جانب سے کتاب،” حج کے پانچ دن”کو پسند کیے جانے پر اظہار تشکر کیا اور مولانا مفتی خلیل احمد کی درازی عمر اور صحت و عافیت کے لیے دعا کرتے ہوئے مولانا کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مولانا مفتی خلیل احمد ملت اسلامیہ کا ایک عظیم اثاثہ ہیں ان کی رہبری و رہنمائی میں عامتہ المسلمین اپنے شرعی و مذہبی مذہبی مسائل کو حل کرتے ہیں جناب عارف قریشی جدہ نے حج کے سلسلہ میں پروفیسر ایس اے شکور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ
بحیثیت اسپیشل افیسر حج کمیٹی پروفیسر شکور نے حاجیوں کی شب و روز بے مثال خدمات انجام دی ہیں پروفیسر شکور حجاج کرام کی رہائشی مراکز کے انتخاب کے لیے جب مکہ مکرمہ تشریف لائے اس وقت انہوں نے فائیوا سٹار ہوٹلوں میں اپنا وقت نہیں گزارا بلکہ مکہ مکرمہ میں صبح سے شام تک سخت دھوپ میں حجاج کرام کے لیے رہائشی عمارتوں کی تلاش میں رہے حیدرآباد میں بھی وہ اپنی بے پناہ مصروفیات کے باوجود حیدرآبادی کمیونٹی کے پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ کمیونٹی کے ہردل عزیز شخصیت بن چکے ہیں سابق صدر بزم عثمانیہ جدہ و صدر کل ہندمجلس تعمیر ملت جناب ضیاء الدین نیر نے جناب عارف قریشی جدہ کو ملت کا ایک ہمدرد سپاہی قرار دیا اور کہا کہ عارف قریشی جدہ نے کتاب حج کے پانچ دن کے ذریعہ بہت بڑا کام کیا ہے یہ کتاب عازمین حج کے لیے یقینا بہت ہی فائدہ مند ثابت ہو گی اطیب اعجاز بڑی عمدگی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دئیے نے جناب کنوینرلطیف الدین لطیف اور دوسروں نے انتظامات میں حصہ لیا جناب عارف قریشی نے مولانا مفتی خلیل احمد، مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی ،جناب ضیاء الدین نیر، پروفیسر ایس اے شکور، جناب لطیف الدین لطیف، جناب اطیب اعجاز، امین الدین انصاری، قاری انیس احمد انیس اورلیاقت علی خان کی شال پوشی و گل پوشی کی گئی مولانا مفتی خلیل احمد نے جناب عارف قریشی کی شال پوشی اور گل پوشی کی ، جناب عارف مسعود صدیقی نائب صدر بزم عثمانیہ جدہ ،جناب محمد منور علی خان، جناب محمود مصری، جناب سید ظہور الدین نائب صدر نشین سکندرآباد کوآپریٹو اربن بینک لمیٹیڈ ،جناب محمد حسام الدین ریاض، ڈاکٹر ناظم علی، شکیل وصی ،قاضی محمد وحید الدین ،
ڈاکٹر ایم اے نعیم ،جناب محمد عبدالجبار افروز، جناب محمد عبدالقدیر اور عازمین حج کی کثیر تعداد شرکت کی تمام حاضرین میں کتاب "حج کے پانچ دن” مفت تقسیم کی گئی۔ کنونیر لطیف الدین لطیف کے اظہار تشکر پراس نورانی اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔