نظام آباد اربن میں نئے راشن کارڈس کی تقسیم – حکومت کے مشیر محمد علی شبیر کا خطاب کا خطاب

ریاستی حکومت عوام کی فلاح وبہبود اسکیموں پر عمل پیرا
اندراماں مکانات کیلئے عوام کسی کو ایک روپیہ بھی نہ دیں۔
نظام آباد اربن میں مستحقین میں راشن کارڈس کی تقسیم۔ حکومتی مشیر جناب
محمد علی شبیر کا خطاب
نظام آباد:28/ جولائی (اردو لیکس )ریاستی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو مکمل کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی حکومتی مشیر جناب محمد علی شبیر نے آج راجیو گاندھی آڈیٹوریم نظام آباد میں نظام آباد اربن کی عوام کے لئے منظور ہ نئے راشن کارڈس کی تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا
جناب محمد علی شبیر نے کہا کہ ریاستی حکومت وزیر اعلیٰ اے ریونٹ ریڈی کی قیادت میں انتخابات کے موقع پر عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل آوری کو یقینی بنانا رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے (13) سال بعد نئے راشن کارڈس جاری کرتے ہوئے عوام کے خواب کو مکمل کیا ہے محمد علی شبیر نے الزام عائد کیا کہ پچھلی حکومت نے گذشتہ اپنے دس سالہ دور اقتدار میں عوام کو ایک بھی راشن کارڈ فراہم نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے عوام کی امنگوں کا احترام کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر راشن کارڈس فراہم کررہی ہے
انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایک مسلسل عمل ہے محمد علی شبیر نے کہا کہ اگر تا حال اہل افراد باقی رہنے پر وہ راشن کارڈ کی منظوری کے لئے درخواست داخل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جن افراد کو راشن کارڈ حاصل نہیں ہوئے ہیں انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ ہر اہل خاندان کو راشن کارڈ جاری کئے جائیں گئے حکومتی مشیر جناب محمد علی شبیر نے کہا کہ صرف ضلع نظام آباد میں (11852) نئے راشن کارڈس جاری کئے گئے اور مزیدنئے (84232) افراد کے نام راشن کارڈ کی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں
اس کے تحت نظام آباد اربن حلقہ کے نارتھ اور ساؤتھ منزلوں میں (3174) خاندانوں کو نئے راشن کارڈس جاری کئے گئے اور (16687) افراد کے نئے نام شامل کئے گئے جناب محمد علی شبیر نے کہا پچھلی حکومت کی نااہل حکمرانی کی پالیسیوں کی وجہ سے مالی قرض(7.80) لاکھ کروڑ کے باوجود وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی عوام سے کئے گئے وعدوں کو ترجیحی بنیادوں پر نافذ کررہے ہیں جناب محمد علی شبیر نے کہا کہ خواتین کے لئے مفت بس سفر کی کی سہولت، عمدہ باریک چاول کی فراہمی، مستحق افراد میں اندرماں مکانات کی فراہمی، کسانوں کے لئے (22) ہزار کروڑ قرض معافی، رعتیو بندھو اسکیم کے تحت کسانوں کے کھاتوں میں (9) ہزار کروڑ روپئے جمع کئے گئے، پکوان گیس سلنڈر (500)روپے اور (200) یونٹ مفت بجلی شامل ہے
جناب محمد علی شبیر نے کہا کہ اس طرح کی فلاحی وبہبودی اسکیموں پر عمل آوری حکومت کے اخلاص کاثبوت ہے انہوں نے کہا کہ باریک چاول کی تقسیم ملک بھر بشمول بی جے پی اقتدار والی ریاستوں میں کہیں بھی دستیاب نہیں ہے صرف ریاست تلنگانہ میں اس پر عمل کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لئے اپنا ذاتی مکان بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ہر اسمبلی حلقے میں (3500) مکانات کی منظوری دی گئی ہے
اور اس کے لئے حکومت نے(5) لاکھ روپے فراہم کررہی ہے اور اس رقم کو واپس کرنے کی ضرورت نہیں ہے جناب محمد علی شبیر نے واضح کیا کہ اندراماں مکانات کی منظوری کے لئے کسی بھی درمیانی افراد کو ایک روپیہ دینے کی ضرورت نہیں ہے اگر کوئی بھی مستحقین افراد سے رقم کا مطالبہ کرنے پر وہ براہ راست ان سے شکایت کریں تاکہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جاسکیں
۔اس موقع پر ضلع ایڈیشنل کلکٹر مسٹر انکت نے کہا کہ راشن کارڈ کی تقسیم کا عمل مکمل طور پر شفاف طریقے پر جاری ہے اور اہل خاندان کو دئیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے سخت جانچ پڑتال کی جارہی ہے تاکہ صرف اہل افراد کو ہی کارڈ دئیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ درخواستوں کی تصدیق کا عمل تاحال جاری ہے اور اہل خاندانوں کو کارڈ دئیے جائیں گے۔
اس موقع پر ریاستی اُردو اکیڈیمی چیرمین طاہر بن حمدان، ریاستی کوآپریٹیو سوسائٹیز لمیٹیڈ چیرمین مانالا موہن ریڈی، اگریکلچر کمیشن رکن گڑگو گنگادھر، نوڈا چیرمین کیشو وینو، ڈسڑکٹ لائبریری چیرمین انتی ریڈی راج ریڈی، سابق رکن کونسل آکولہ للیتا، آرڈی او نظام آباد راجندر کمار، ڈی ایس او اروند ریڈی، ساؤتھ اور نارتھ کے مختلف محکموں کے عہدیدار کے علاوہ مستحقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔