تلنگانہ

کانگریس پارٹی و تلنگانہ ریاستی حکومت اقلیتوں کی ترقی و خوش حالی کیلئے سنجیدہ، : محمد علی شبیر

کانگریس پارٹی و تلنگانہ ریاستی حکومت اقلیتوں کی ترقی و خوش حالی کیلئے سنجیدہ،

اقلیتوں کو فراہم تحفظات آئینی حقوق کے دائرے میں، استفادہ کے ذریعے نوجوانوں کا مستقبل روشن،

نظام آباد دورہ کے موقع پر حکومتی مشیر محمد علی شبیر کا میڈیا سے خطاب،

نظام آباد، 28/جولائی (اردو لیکس) تلنگانہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے اپنے دورے نظام آباد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بالخصوص تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی جانب سے فراہم مسلم اقلیتی فلاحی اسکیمات و منصوبوں سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں کو سیاسی، سماجی ،معاشی اور تعلیمی و تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ہر شعبہ حیات میں قوم و ملت کے نوجوانوں کی بہتر اصلاح اور مستقبل میں ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے شعور بیداری کی ضرورت ہے،

 

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے مسلم اقلیتوں کو جو تلنگانہ میں چار فیصد تحفظات دیئے جاتے ہیں اس ریزرویشن سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ریاست کے لاکھوں مسلم لڑکے و لڑکیوں نے تعلیمی و مسابقتی تعلیمی شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے انہوں نے کہا کہ 4 فیصد ریزرویشن سے ابھی تک کم و بیش 22 لاکھ مسلم طلباء وطالبات آج ڈاکٹرڈ، انجنئیرس، ماہر قانون اور دیگر اہم شعبوں میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں،

 

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے فراہم چار فیصد ریزرویشن سے آج ہمارے معاشرے میں ایک تعلیمی و مسابقتی انقلاب آیا ہے، محمد علی شبیر نے کہا کہ 10 / فیصد ریزرویشن کی فراہمی پر مسلم اقلیتوں کو سیاسی اور سماجی سطح پر تاریخی نمائندگی کا موقع فراہم ہوگا،

 

انہوں نے کہا کہ 10 /فیصد ریزرویشن کی منظوری کے بعد مسلمانوں کو 42 فیصد کی حصہ داری کے ذریعے سیاسی طور پر ایم پی ٹی سی، زیڈ پی ٹی سی، سرپنچ اور کارپوریشن میں بھی انتخابی مواقع فراہم ہونگے، انہوں نے کہا کہ مسلم اقلیتوں کی ترقی و خوش حالی کیلئے کانگریس پارٹی و تلنگانہ ریاستی حکومت کی فلاحی ترقیاتی اقدامات و منصوبوں کا استقبال و بہتر استعمال کرنے کیلئے معاشرے کے تمام اہم نمائندوں کو آگے آنے کی ضرورت پر زور دیا ہے

 

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو دیئے جانے والے تحفظات مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ پسماندہ طبقات کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں، محمد علی شبیر نے کہا کہ تلنگانہ ریاستی حکومت کی فلاحی و ترقیاتی اسکیمات اور اقلیتوں کے حقوق کی یکسوئی کیلئے فراہم اقدامات و منصوبوں کی دہلی میں منعقدہ کانگریس پارٹی اعلیٰ قائدین کی میٹنگ جس میں کانگریس پارٹی اعلیٰ رہنماؤں. سینئر قائدین اور مختلف ریاستی وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں قائد اپوزیشن کانگریس پارٹی راہل گاندھی نے ستائش کی ہے، محمد علی شبیر نے کہا کہ تلنگانہ میں مسلم اقلیتی ریزرویشن پر سپریم کورٹ کے حالیہ موقف پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا

 

، انہوں نے سروے رپورٹ کی بنیاد پر ریزرویشن پر اپنے موقف کو چیلنج کرنے کی راہ ہموار ہونے کا اظہار کیا ہے، علاوہ ازیں مرکزی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں کروائے جانے والے سروے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3.9 چار فیصد لوگ مذہبی کالم میں اور تعلیم یافتہ طبقہ پہلی بار تلنگانہ میں کئے جانے والے سروے کے دوران مذہب اور ذات کے بجائے ” میں ہندوستانی شہری ہوں” درج کریں، انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کئے جانے والے سروے میں مسلمانوں کے لیے BCE سرٹیفکیٹ شناخت اور شہریت کیلئے رہنمایانہ کام کرے گا،

 

حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے کہا کہ کانگریس پارٹی تلنگانہ ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں مسلمانوں کی ترقی و خوش حالی کیلئے سنجیدہ ہے، اس موقع پر سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم ،سابقہ سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس ،سابقہ کواپشن ممبر اشفاق احمد خان پاپا، سابقہ سینئر کارپوریٹرس کانگریس محمد مجاہد خان و محمد مصباح الدین موجود تھے،

متعلقہ خبریں

Back to top button