سعودی عرب میں گرمی کا سلسلہ جاری – اگسٹ مین درجہ حرارت مزید بڑھے گا

کے این واصف
سعودی عرب میں جولائی اور اگسٹ شدید گرمی کے موسم ہوتے ہیں۔ اس سلسلہ میں سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ اگست کے اختتام کے ساتھ ہی گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی تاہم موسمیاتی تجزے کے مطابق اگست میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔
مقامی میڈیاکے مطابق ترجمان کا کہنا تھا الجوف، حائل، قصیم، تبوک اور مشرقی ریجن میں درجہ حرارت میں 1.2 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔ترجمان نے مزید کہا جازان، الباحہ، نجران، عسیر جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ مشرقی ریجن کے جنوبی علاقے اور ریاض ریجن میں معمول سے زیادہ بارش کی توقع ہے۔
موسمیاتی مرکز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ منگل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت دمام میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ سب سے کم 25 ڈگری الباحہ میں رہا۔ریاض میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری جبکہ کم سے کم 31 ڈگری، مکہ مکرمہ میں 42 اور 32 ڈگری جدہ میں 41 ڈگری جبکہ کم سے کم
33 اور مدینہ منورہ میں زیادہ سے زیادہ 42 جبکہ کم سے کم 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔