ڈاکٹر صمد عثمانی کا انتقال پر ملال

حیدرآباد 30/ جولائی (پریس نوٹ)
ڈاکٹر صمد عثمانی صاحب ،صدر آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد کا آج شام حیدرآباد کے خانگی دواخانہ میں علاج کے دوران بعمر (78) سال انتقال پر ملال ہوگیا نماز جنازہ بروز جمعرات بتاریخ 31 جولائی بعد نماز ظہر مسجد چیونٹی شاہ ، عثمان پوره میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان
میں عمل میں آئی گی پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور چار دختران شامل ہے عامتہ المسلمین سے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی اپیل کی گئی مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9100835496 پر ربط پیدا کیا جاسکتاہے ۔۔
ڈاکٹر صمد عثمانی کے انتقال پر سراج الدین قادری کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ویلفیئر سوسائٹی و دیگر عہدیداروں نے اپنے غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مخلص و ہمدرد ساتھی سے محروم ہو گئے انہوں نے سوسائٹی کے لئے جو خدمات انجام دی گئی وہ نا قابل فراموش ہیں مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا کی کہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ۔۔۔۔۔