جنرل نیوز

سالہ سلور جوبلی تقاریب کے ضمن میں دار القضاء جامعۃ المؤمنات کا ہفتہ واری اجلاس و کاؤنسلنگ سیشن

25 سالہ سلور جوبلی تقاریب کے ضمن میں دار القضاء جامعۃ المؤمنات کا ہفتہ واری اجلاس و کاؤنسلنگ سیشن

حیدرآباد 30جولائی (پریس ریلیز):

جامعۃ المؤمنات مغلپورہ، حیدرآباد میں 25 سالہ سلور جوبلی تقاریب کے تحت دار القضاء کے ہفتہ واری کاؤنسلنگ سینٹر کا اہم اجلاس نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس بابرکت اجلاس کی صدارت امیر شریعت حضرت مولانا مفتی محمد حسن الدین نقشبندی صاحب (صدر مفتی، جامعۃ المؤمنات) نے فرمائی۔

 

اس موقع پر مفتیانِ کرام کے ایک باوقار پینل نے شرکت کی، جس میں ممتاز علماء و مفتیان شامل تھے:

 

مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد مستان علی قادری صاحب (بانی و ناظمِ اعلیٰ، جامعۃ المؤمنات)

 

مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشا قادری صاحب (خطيب و امام، مسجد تلنگانہ اسٹیٹ ایج ہاؤس)

 

ڈاکٹر مفتی ایس ایم سراج الدین چشتی القادری صاحب

 

مفتی عبد الواسع احمد صوفی صاحب

 

مفتی غلام ربانی عطاری صاحب

 

مولوی وحید احمد ایڈووکیٹ

اجلاس میں موجود تمام مفتیانِ کرام نے دار القضاء کی علمی، اصلاحی و سماجی خدمات پر روشنی ڈالی اور کاؤنسلنگ سینٹر کی فعالیت کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔ یہ مرکز نہ صرف خاندانی و معاشرتی مسائل کا شرعی حل فراہم کر رہا ہے، بلکہ اصلاحِ امت کا ایک مضبوط اور مؤثر ذریعہ بن چکا ہے۔

 

مولانا ڈاکٹر حافظ محمد مستان علی قادری صاحب نے اس موقع پر دار القضاء کی 25 سالہ خدمات کا مختصر جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جامعۃ المؤمنات کا یہ شعبہ خواتین کے شرعی حقوق کے تحفظ، طلاق، خلع، وراثت اور دیگر عائلی مسائل میں رہنمائی کا مضبوط پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

 

مولانا ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشا قادری صاحب نے اپنے خطاب میں دار القضاء کے کاؤنسلنگ سینٹر کو موجودہ دور کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے معاشرے کی اصلاح اور امت کے اتحاد کا ذریعہ بنتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو دینی شعور کے ساتھ اپنی زندگیوں میں اسلامی اقدار کو اپنانے کی تلقین کی۔

 

آخر میں، دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا، اور دار القضاء کے اس ہفتہ وار سیشن کو آئندہ مزید وسعت دینے کا عزم بھی کیا گیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button