تلنگانہ ریاستی وقف بورڈکی جانب سے مدینہ مسجد پھولانگ نظام آباد انتظامی کمیٹی کی تشکیل جدید

تلنگانہ ریاستی وقف بورڈکی جانب سے مدینہ مسجد پھولانگ انتظامی کمیٹی کی تشکیل جدید
حکومتی مشیر محمد علی شبیر کے ہاتھوں (11) رکنی جدید انتظامی کمیٹی کو احکامات حوالے
نظام آباد:31/جولائی (اردو لیکس)نظام آباد شہر کی قدیم تاریخی مدینہ مسجد پھولانگ کیلئے تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ حیدرآباد نے جدید انتظامی کمیٹی مدینہ مسجد کیلئے صدر مسٹر محمد قاسم ایڈوکیٹ کی صدارت میں (11)رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی کی منظوری دیتے ہوئے احکامات جاری کئے۔تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ چیف ایگزیکٹیو آفیسرمحمد اسد اللہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کو حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے آج اپنے دورہ نظام آباد کے موقع پر جدید تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹی مدینہ مسجد پھولانگ کے عہدیداران کے حوالے کئے
۔ تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ نے مدینہ مسجد پھولانگ کے بہتر سے بہتر انتظامی امور کو انجام دینے کیلئے (11) رکنی کمیٹی میں بحیثیت صدر محمد قاسم ایڈوکیٹ، نائب صدر شیخ علی صابری، سکریٹری محمد عبدالرب، خازن شیخ رسول، بحیثیت ایگزیکٹیوکمیٹی ممبران محمد ایوب خان، محمد عنایت علی، سید فرزان جاوید، محمد احمد خان، ایم اے رشید خان جاوید، عبدالغنی قریشی، سید مسیح الدین شامل ہیں۔
ریاستی وقف بورڈ حیدرآباد نے مدینہ مسجد پھولانگ کی جدید انتظامی کمیٹی کی(3)سالہ معیاد کیلئے احکامات جاری کئے ہیں۔ مدینہ مسجد پھولانگ کے انتظامی کمیٹی کے سلسلہ میں (11) رکنی کمیٹی کو تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ حیدرآباد نے ریاستی چیرمین وقف بورڈمسٹر سید عظمت اللہ حسینی کی صدارت میں بتاریخ 26/اکٹوبر 2024ء کی بورڈ میٹنگ میں منظوری دینے کا فیصلہ کیا تھا اس سلسلہ میں حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے بھی یہ (11) رکنی کمیٹی کی منظوری دینے کے سلسلہ میں سفارش بھی کی تھی۔
احکامات کی اجرائی کے بعد آج حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے سینئر جرنلسٹ احمد علی خان اور مستاجر جنگلات محمد آعظم کی موجودگی میں جدید انتظامی کمیٹی مدینہ مسجد پھولانگ کے صدر محمد قاسم ایڈوکیٹ، سکریٹری محمد عبدالرب اور دیگر کمیٹی کے عہدیداران شیخ رسول، محمد عنایت علی، محمد احمد خان، عبدالغنی قریشی، محمد جنید علی ایڈوکیٹ،ایم اے رحیم غوث کوریاستی وقف بورڈچیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد اسد اللہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات حوالے کئے۔
جس پر جدید انتظامی کمیٹی مدینہ مسجد پھولانگ کے عہدیداروں نے حکومتی مشیرمحمد علی شبیر، ریاستی چیرمین وقف بورڈمسٹر سید عظمت اللہ حسینی، سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، ممتاز سماجی جہد کار سلطان احمد بامہدی، مستاجر جنگلات محمد آعظم سے اظہار تشکر کیا ہے۔ یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہوگا کہ مدینہ مسجد پھولانگ جو ریاستی وقف بورڈ میں درج رجسٹر ہونے کے علاوہ محلہ پھولانگ میں وقف کی کئی جائیدادیں موجود ہیں جس سے لاکھوں روپئے کی آمدنی ہوتی ہے۔ لیکن گذشتہ 10تا 15سالوں سے کارگذار فلاحی کمیٹی مدینہ مسجد پھولانگ ریاستی وقف بورڈ کو سالانہ ادا کئے جانے والے وقف فنڈ کی عدم ادائیگی اور ماہانہ و سالانہ گوشوارہ کے ذریعہ آمدنی و اخراجات عامتہ المسلمین کو پیش کرنے سے بھی قاصر رہی۔
جس پر ریاستی وقف بورڈ چیرمین حیدرآباد و چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے پچھلی کارگذار فلاحی کمیٹی سے آمدنی و اخراجات اور وقف فنڈ ادا نہ کئے جانے کے سلسلہ میں نوٹس جاری کرتے ہوئے بقیہ جات وصول کرنے کا اظہار کیا ہے۔ قبل ازیں حکومتی مشیر محمد علی شبیر کی نظام آباد آمد پر سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، محمد آعظم، محمد قاسم ایڈوکیٹ، محمد عبدالرب، ایم اے رحیم غوث، شیخ رسول، محمد عنایت علی، محمد خالد ایڈوکیٹ، عبدالغنی قریشی نے خیر مقدم کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا اور شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت کی۔