بزنس

کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19 کلو والے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 33.50 روپے کی کمی کی ہے۔ نئی قیمتیں یکم اگست 2025 سے نافذ ہو چکی ہیں اور اس کا اطلاق پورے ملک میں کیا گیا ہے۔

 

تیل کمپنیوں کی ویب سائٹس کے مطابق، دہلی میں اب 19 کلو کے کمرشیل سلنڈر کی قیمت 1665 روپے سے گھٹ کر 1631.50 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں یہ قیمت 1769 سے گھٹ کر 1734.50 روپے، ممبئی میں 1616.50 سے گھٹ کر 1582.50 روپے اور چنئی میں 1823.50 سے کم ہوکر 1789 روپے ہو گئی ہے۔

 

کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں یہ کمی کیٹرنگ، ہوٹل، ریسٹورنٹ اور فوڈ انڈسٹری سے وابستہ کاروباری افراد کے لیے راحت مانی جا رہی ہے۔ ان شعبوں میں زیادہ تر کھانا پکانے کے لیے کمرشیل سلنڈر ہی استعمال کیے جاتے ہیں، اس لیے قیمتوں میں کمی کا براہِ راست فائدہ صارفین تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

 

دوسری جانب گھریلو استعمال کے لیے 14.3 کلو والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ آخری بار ان قیمتوں میں 8 اپریل 2025 کو رد و بدل کیا گیا تھا، جس کے بعد سے اب تک قیمتیں مستحکم ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button