“اصناف سخن گوئی” کی دسویں نشست – مولانا آزاد پر توسیعی لکچر – اتوار 10 اگسٹ

کے این واصف
اصناف سخن گوئی کا دسواں اجلاس اتوار 10 اگسٹ 2025 کو صبح 30-10 بجے مولانا ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ باغ عامہ حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔
انجمن کے صدر جاوید کمال کے مطابق اس نشست میں پروفیسر اخلاق آہن صدر شعبہ مطالعات فارسی مرکزی ایشیا، جوہر لال یونیورسٹی نئی دہلی “مولانا آزاد اور جدوجہد آزادی” پر توسیعی لکچر دیں گے۔
پروفیسر اشرف رفیع سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی صدارت کرین گے جبکہ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر دائرۂ المعارف، مولانا مظفر علی صوفی ابوالعلائی صدر نشین کل ہند مجلس چشتیہ اور جناب عزیز احمد جوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ اعتماد بحیثیت مہماناں خوصوصی شرکت کرین گے۔
انجمن کے اراکین یوم آزادی ہند کی مناسبت سے شعری و نثری تخلیقات پیش کرین گے۔ ڈاکٹر حمیرہ سعید نظامت کے فرائض انجام دیں گی۔ بہی خواہاں اردو، طلباء و طالبات سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔