سعودی عرب – بدلتی دنیا اور میڈیا” سعودی میڈیا فورم 2026 ریاض میں ہوگا

کے این واصف
مملکت سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی سعودی میڈیا فورم کا آئندہ ایڈیشن 2 فروری 2026 کو ریاض میں منعقد کیا جائے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق فورم میں 250 سے زیادہ میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مقامی اور عالمی کمپنیاں اور فیصلہ ساز شخصیات اس اجلاس میں شرکت کریں گی۔
وزیر اطلاعات و نشریات سلمان الدوسری نے شاہ سلمان بن عبدالعزی اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے بھرپور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ انھون نے کہا کہ اس کے باعث مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کا حصول آسان ہوا۔
انہوں مزید کہا کہ میڈیا فورم کا آئندہ ایڈیشن عالمی سطح پر ایک مثالی پلیٹ فارم ہوگا۔ مختلف ممالک کے ماہرینِ ذرائع ابلاغ کو اپنے افکار وتجربات کو پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ فورم میں ایک دوسرے کے تجربات سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا فورم میں عصرِ حاضر میں میڈیا میں ہونے والی اہم تبدیلیوں کو بھی نمایاں کیا جائے گا جس کا اہم نکتہ “بدلتی دنیا اور میڈیا”کے موضوعات ہوں گےجو اس میدان میں ہونے والی گہری تبدیلیوں کی عکاسی کرتا ہے۔
فورم میں سو سے زائد ورکشاپس و مذاکرے ہوں گے۔ پروڈکشن ، براڈکاسٹنگ اور ڈسٹری بیوشن کے شعبوں کے لیے جدید تکنیکی حل بھی پیش کیے جائیں گےجبکہ سعودی
صلاحیتوں کو بڑھانے کےلیے بین الاقوامی معاہدے بھی متوقع ہیں۔