ایجوکیشن

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے مفت سیول سروسس کوچنگ پروگرام 2025 کے فائنل نتائج کا اعلان

50 امیدواروں کا انتخاب، داخلے کا عمل 29 جولائی سے شروع ہوگا

حیدرآباد.ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کی جانب سے 2025 کے مفت رہائشی سیول سروسس کوچنگ پروگرام کے فائنل نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔ ملک بھر کے 103 مراکز پر منعقدہ انٹرنس ٹیسٹ میں 2100 سے زائد امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 170 امیدواروں کو نئی دہلی اور حیدرآباد میں انٹرویو کے لیے مدعو کیا گیا۔ ان میں سے 50 امیدواروں کو فائنل لسٹ میں منتخب کیا گیا ہے۔منتخب امیدواروں کی مکمل فہرست ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ویب سائٹ (www.mseducationacademy.in) پر دستیاب ہے۔

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب انور احمد نے کہا:”داخلے کا عمل 29 جولائی سے شروع ہو کر 5 اگست 2025 تک مکمل ہوگا۔ منتخب امیدواروں سے گزارش ہے کہ وہ اس مدت کے دوران ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے کیمپس واقع ، حیدرآباد پر رپورٹ کریں۔ اگر کسی امیدوار نے مقررہ مدت میں رپورٹ نہیں کیا تو اس کی نشست دوسرے فہرست میں شامل امیدوار کو منتقل کردی جائے گی۔اور اس صورت میں دوسری فہرست 7 اگست 2025 کو جاری کی جائے گی۔”

 

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں نہ صرف ماہر اساتذہ کے ذریعہ UPSC سیول سرویسز امتحان کی معیاری کوچنگ فراہم کی جاتی ہے، بلکہ رہائش، طعام، لائبریری، ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، جم اور کھیلوں کی سہولتیں بھی بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

 

مزید معلومات کے لیے ایم ایجوکیشن اکیڈیمی کے ویب سائٹ یا ہیلپ لائن نمبرز 9154143322 / 9030045422 پر رابطہ کریں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button