انٹر نیشنل

عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 12 لاکھ عمرہ زائرین کی مملکت آمد۔ وزارت حج و عمرہ

کے این واصف

وزارت حج و عمرہ کے جاری ایک بیان کے مطابق عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 12 لاکھ عمرہ زائرین مملکت آئے ہیں جن کا تعلق 109 ممالک سے تھا۔ واضح رہے کہ اس سال عمرہ ویزوں کا اجراء حج کے اختتام کے فوری بعد کردیا گیا تھا۔ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 15 ذی الحجہ سے عمرہ زائرین کی مملکت آمد شروع ہو گئی تھی۔

 

 

وزارت کی جانب سے بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے جو اعداد و شمار دیئے گئے وہ 45 دن کے ہیں۔ عمرہ سیزن کا آغاز 15 ذی الحجہ سے کیا گیا تھا۔ 30 محرم تک 12 لاکھ عمرہ زائرین کی تعداد ریکارڈ کی گئی۔وزارت حج کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال اسی عرصے کے دوران آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 27 فیصد اضافی عمرہ ویزے جاری ہوئے۔

 

 

رواں برس وزارت حج کی جانب سے 14 ذی الحجہ سے ہی عمرہ ویزوں کو کھولے جانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے فوری بعد 15 ذی الحجہ سے عملی طورپر نسک پورٹل کے ذریعے عمرہ ویزے جاری کیے جانے لگے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button