حج 2026کیلئے درخواستوں کی تاریخ میں توسیع۔

حج 2026کیلئے درخواستوں کی تاریخ میں توسیع۔
صدر ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں مولانا عبدالحفیظ قاسمی و معتمد عمومی محمد خواجہ مجتہدالدین نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ مرکزے حج کمیٹی نے اپنے اعلامیہ نمبر 6 کے ذریعہ حج کی درخواستوں کی وصولی کیلئے آخری تاریخ میں توسیع کی ہے
۔ اب عازمین حج اپنی درخواستیں آن لائن کے ذریعے 7 اگست تک جمع کر سکتے ہیں انہوں نے مزید فرمایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں کی جانب سے درخواستوں کو آن لائن کرنے کی سہولت دستیاب کی گئی ہے اور عازمین حج اس سے استفادہ کر رہے ہیں انہوں نے ضلع جنگاؤں کے عازمین حج جو ابھی تک درخواست داخل نہیں کیے ان تمام سے گزارش کی ہے کہ وہ فی الفور کمیٹی کے ذمہ داران کے علاوہ جامع مسجد جنگاوں سے متصل واقع نور کلاتھ سٹور پر جناب ظہیر الدین خازن حج سوسائٹی سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے
نیز جو عا زمین حج اپنی درخواست داخل کر چکے ہیں ان کے انتخاب کیلئے قرعہ اندازی ہوگی اور منتخبہ عازمین حج کو 20 اگست سے پہلے حج کی ایڈوانس رقم جمع کرنی ہوگی لہذا عازمین حج کو انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ ضروری اسنادات کے علاوہ رقم کا انتظام کر لیں۔
منتخبہ عازمین کیلئے ہر سال کی طرح رواں سال بھی میڈیکل کیمپ منعقد کیا جائے گا اور منتخبہ عازمین کو میڈیکل اینڈ ہیلتھ سرٹیفکیٹ فراہم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر حج سوسائٹی ضلع جنگاؤں کے ذمہ داران محمد صمد، مسیح الرحمن، محمد جلیل ،محمد حفیظ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔