جنرل نیوز

جمعیتہ علماء ہند کی ضلع عادل آباد میں ممبر سازی مہم مکمل، نئے یونٹس اور باڈی کی تشکیل کا آغاز

جمعیتہ علماء ہند کی ضلع عادل آباد میں ممبر سازی مہم مکمل، نئے یونٹس اور باڈی کی تشکیل کا آغاز

ریاستی رہنمائی میں ضلع کے مختلف منڈلوں میں سرگرم دورے، 15 اگست کے بعد ضلع باڈی کی تشکیل متوقع

 

عادل آباد. 2/ اگست (اردو لیکس)

حافظ ابوبکر حامد کی اطلاع کے مطابق جمعیتہ علماء ہند ضلع عادل آباد کی جانب سے جاری تین سالہ ممبرسازی مہم باوقار انداز میں مکمل ہوچکی ہے۔ اس مہم کے اختتام کے ساتھ ہی ریاستی جمعیتہ علماء ہند کی ہدایت پر عادل آباد جمعیت کے ایک نمائندہ وفد نے ضلع کے مختلف منڈلوں کا دورہ کیا۔ اس وفد میں ضلع صدر حافظ ابوبکر حامد، حافظ محمد منظور احمد، مولانا اسلم نہدی، حافظ شیخ احمد، مولانا اسلم ندوی اور حافظ ابرار شامل رہے۔ وفد نے 2 اگست سے 15 اگست تک بھیم پور، تلمڈگو، تامسی، گڑی ہتنور، اٹنور، ایچوڑا، نیراڈی گونڈا، سونالہ، بیلا، نارنور اور بازار ہتنور جیسے منڈلوں کا دورہ کرتے ہوئے دس یونٹس کے قیام کا لائحہ عمل تیار کیا۔

 

اس سلسلے میں عادل آباد ٹاؤن کی نئی باڈی کی تشکیل بھی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ ضلع سطح کی باڈی 15 اگست کے بعد ریاستی مبصرین کی نگرانی میں تشکیل دی جائے گی۔ جمعیتہ علماء ہند کے ذمہ داران کے مطابق، ہر تین سال میں ایک مرتبہ باقاعدہ ممبر سازی کی جاتی ہے

 

اور اسی مناسبت سے مختلف سطحوں پر یونٹس اور کمیٹیوں کی ازسر نو تشکیل عمل میں لائی جاتی ہے تاکہ تنظیمی ڈھانچے کو تازہ دم اور مؤثر بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ عادل آباد ٹاؤن اور مختلف منڈلوں میں جمعیت کی کارکردگی کو منظم و مربوط بنانے کے لیے حافظ ابوبکر حامد کو مبصر مقرر کیا گیا ہے، جو اپنی نگرانی میں تمام امور کی انجام دہی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

 

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ضلع میں تنظیمی سرگرمیوں کو ازسرنو منظم کرنے کی یہ کوششیں جمعیتہ علماء ہند کے مشن اور مقاصد کی تکمیل کی سمت ایک مؤثر قدم تصور کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button