جنرل نیوز

33 سالہ خدمات کے بعد سید منان وظیفہ حسن پر سبکدوش ضلع سیشن جج کی جانب سے تہنیت، اعزاز سے سرفراز

33 سالہ خدمات کے بعد سید منان وظیفہ حسن پر سبکدوش

ضلع سیشن جج کی جانب سے تہنیت، اعزاز سے سرفراز

عادل آباد۔یکم/اگست(اردو لیکس)

محلہ ٹاٹی گوڑہ عادل آباد کے ساکن سید منان ولد سید خواجہ 31 جولائی 2025 کو محکمہ عدالت میں اپنی 33 سالہ طویل و درخشاں خدمات کی تکمیل کے بعد وظیفہ حسن پر سبکدوش ہوگئے۔ اس موقع پر جمعرات کے روز ضلع عدالت میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ضلع سیشن جج کے پربھاکر راؤ نے انہیں اعزاز سے نوازتے ہوئے تہنیت پیش کی اور خدمات کی بھرپور ستائش کی۔

 

انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید منان نے اپنی مدتِ ملازمت کے دوران انتہائی دیانت داری، خلوص اور فرض شناسی سے کام انجام دیا، جو قابلِ تقلید مثال ہے۔ سید منان نے 1991 میں محکمہ عدالت میں بحیثیت پروسیس سرور ملازمت کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے بوتھ، منچریال اور عادل آباد جیسے مقامات پر اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے ترقی پاکر فیلڈ اسسٹنٹ کے عہدے تک رسائی حاصل کی

 

۔ ریٹائرمنٹ کے اس موقع پر عدالتی محکمہ کے رفقاء، وکلاء، رشتہ داروں اور دوست احباب کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی صحت مند و خوشحال زندگی کے لئے دعا کی گئی۔ سید منان بی آر ایس لیڈر سید محسن کے والد ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button