جنرل نیوز

جمعیتہ علماء ہند کی رکنیت سازی مہم کی تکمیل منڈل، ضلع سطح کے انتخابات کا عنقریب انعقاد۔ دفتر جمعیتہ علماء نظام آباد پر مولانا لئیق احمد قاسمی و دیگر کی پریس کانفرنس

ملک میں ملی مسائل کے حل کیلئے جمعیتہ علماء ہند سرگرم عمل۔ ضلع میں رکنیت سازی مہم کی تکمیل

منڈل، ضلع سطح کے انتخابات کا عنقریب انعقاد۔ دفتر جمعیتہ علماء نظام آباد پر مولانا لئیق احمد قاسمی و دیگر کی پریس کانفرنس

نظام آباد:2/اگست(اردو لیکس) مولانا لئیق احمد قاسمی کارگزار سکریٹری ضلع جمعیۃ علماء و خطیب و امام مسجد شکر نگر نے کہا کہ جمعیتہ علماء ہند امت مسلمہ کو سہارا دینے اپنی بے لوث خدمات کے ذریعے مسائل کی یکسوئی میں سرگرم عمل ہے۔ دینی، روحانی، اقتصادی، معاشی اور تعلیمی ترقی کے لئے مخلصین جمعیتہ یک جٹ ہوکر خدمات انجام دے رہے ہیں

 

۔ جمعیتہ علماء کی ملک گیر سطح پر رکنیت سازی مہم کا ضلع نظام کو میں بھی پرامن اور شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا ہے اور امت مسلمہ نے اس مرتبہ شعور بیداری کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے جمعیتہ علماء سے وابستگی اختیار کی ہے۔ ضلع جمعیتہ علماء نظام آباد کے دفتر واقع بودھن روڈ پر آج منعقدہ صحافتی کانفرنس میں کارگزار صدر مولانا سید سمیع اللہ قاسمی، مولانا لئیق خان قاسمی، مولانا شیخ اسماعیل عارفی، محمد افضل الدین، محمد عنایت علی افروز، حافظ محمد عتیق احمد، حافظ نسیم غازی، مولانا عبدالناصر قاسمی، مفتی الماس قاسمی، حافظ عبدالعلی، عبداللہ انجینئر،حافظ مجیب الرحمن و دیگر نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر مولانا لئیق احمد نے کہا کہ مرکزی جمعیتہ علماء ہند کی ہدایت پر ضلع میں 31/جولائی تک رکنیت سازی مہم مکمل کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رکنیت سازی حاصل کرنے والے افراد جمعیتہ کا تعارف گھر گھر تک پہنچائیں اور ملک میں مسلمانوں کے حقوق کے حصول کیلئے بلا خوف و خطر جدوجہد کو جاری رکھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اکابرین جمعیتہ نے ملک کی آزادی میں کئی ایک قربانیاں دیں ہیں۔ انہوں نے کہا روحانیت پیدا کرنے والے اپنی شخصیت کو مٹانے والے، اللہ اور محمد مصطفیﷺ کے احکامات پر کاربند اکابرین اور اسلاف کے نقش قدم پر چلنے اور اپنی زندگیوں میں اسلامی شعائر پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

 

انہوں نے دعا کی کہ امت مسلمہ میں شعور بیدار ہو اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا ہو۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا ساتھ شامل حال ہونے پر ایوانوں میں جمعیتہ کی آواز گونجے گی۔جمعیتہ ملت اسلامیہ کی شعور بیداری کیلئے کسی انعام منصب کے بغیر آگے بڑھ رہی ہے۔ اس موقع پر محمد افضل الدین نے کہا کہ مولانا محمود مدنی قومی صدر اور حافظ پیر شبیر احمد ریاستی صدر، حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری کی ہدایت پر ضلع میں رکنیت سازی مہم اختتام کو پہنچی ہے۔ انہوں نے جمعیتہ علماء کے ذمہ داروں اور ضلع کے علماء، حفاظ، آئمہ، نوجوانوں اور ذرائع ابلاغ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب منڈل اور ضلع کمیٹی کے انتخابات منعقد ہونگے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button