جشن یوم آزادی کے موقع پر – بزم اردو ادب جگتیال کا بین الریاستی مشاعرہ

File photo
جشن یوم آزادی کے موقع پر
بزم اردو ادب جگتیال کا بین الریاستی مشاعرہ
” صدر بزم اردو ادب جگتیال تلنگانہ خواجہ لیاقت علی محسن کے بموجب 79 واں جشن یوم آزادی کے موقع پر بزم کا بین الریاستی مشاعرہ 16 اگست بروز ہفتہ بمقام سلیمہ گارڈن فنکشن ہال پیارے بھائی اسٹریٹ ( قلعہ گڈہ ) رات 9 بجے منعقد ہوگا
اس مشاعرہ میں جناب طارق انصاری چئیرمین اقلیتی کمیشن ٬ جناب طاہر بن ہمدان چئیرمین اردو اکیڈمی ٬ کے علاوہ جناب ایس اے شکور سابقہ ڈائریکٹر سکریٹری اردو اکیڈمی مہمان خصوصی ہوں گے
اس مشاعرہ میں جناب انجم باربنکوی ٬ چچا پالموری ٬ ٹیپیکل جگتیالی ٬ اشفاق اصفی ٬ عسکر نرملی٬ اظہر کورٹلوی ٬ اطہر شریف٬ مہیمن کریمنگری اور امجد سلیم اپنے کلام سے سامعین کو محفوظ کرئینگے اس کے علاوہ مقامی شعراء اکام جناب عظیم راہی ٬ شعیب الحق طالب ٬ خان ضیاء ٬ مسیح الدین افسر انجینئر بھی اپنا کلام سنائیگے مشاعرہ کی نظامت اشفاق اصفی نظام آباد انجام دئینگے ادب دوست احباب سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے