جامعة المؤمنات کی دو یومی کل ہند فقہی کا نفرنس کی تشہیری مواد کی رسم اجراء

جامعة المؤمنات کی دو یومی کل ہند فقہی کا نفرنس کی تشہیری مواد کی رسم اجراء 27 مسائل جدیدہ پر قرآن وحدیث کی روشنی میں مباحثہ ہندوستان بھر سے تین سو علماء و مفتیان کرام کی آمد،پریس سکریٹری مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا بیان
حیدر آباد ۳ گھٹ ( راست ) پچیس سالہ جشن تاسیس دار القضاء جامعة المؤمنات کی دو یومی کل ہند فقہی کا نفرنس کی مجلس استقبالیہ کا اجلاس احاطہ جامعة المؤمنات مغلپور و حیدر آباد میں منعقد ہوا جس میں تشہیری مواد پوسٹر، بینر کی رسم اجراء مولانا سید شاہ درویش محی الدین قادری مرتضی پاشاہ کے بدست عمل میں لائی گئی ہے
۔ اس موقع پر علماء کرام منتظمين جامعة المؤمنات ودار القضاء موجود تھے۔ تشہری مواد کی اجراء کے ذریعہ عوام الناس علماء کرام طلبہ ودیگر متعلمین کو اس فقہی کانفرنس کی اطلاع پہنچاتے اور زیادہ سے زیادہ شرکت کی دعوت دینے کی اپیل کی گئی۔ ہونگے۔ مولانا سید شاہ نجم الدین قادری الجیلانی ثاقب پاشاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فقہ کی ایک مجلس ساٹھ سال عبادت سے افضل ہے۔ ایک فقیہ شیطان پر ہزار عابد سے بھاری ہے۔ جامعۃ المؤمنات کی دو یومی کل ہند فقہی کا نفرنس وقت کی اہم ترین ضرورت ہے
، اس کا نفرنس میں ہندوستان کے (300) تین سو مایہ ناز علماء ومفتیان کرام ( مردو خواتین ) شرکت کر رہے ہیں ۔ مولانا عرفان اللہ شاونوری نے کہا کہ فقہی کا نفرنس علمی کا نفرنس ہے جدید مسائل پر فقہاء کرام کتاب وسنت کی روشنی میں اپنے مقالہ جات سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ مولانا احمد حسن رضوی القادری نے کہا کہ جامعہ المؤمنات کے زیر اہتمام دو یومی فقہی کا نفرنس منعقد ہورہی ہے
یہ مستحسن عمل ہے، اس کا نفرنس کے ذریعہ سے جدید مسائل شرعیہ حل ہوںگےمولانامفتی ابوحمدموسی بن باحجاج نے کہا کہ اس کا نفرنس میں فقہ سے متعلق سوالات و جوابات کا سیشن بھی ضروری ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ملتی حافظ محمد مستان علی قادری اعلیٰ جامعہ المؤمنات نے دو یوی کل فقہی کا نفرنس کے حدد قال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس فقہی کا نفرنس کا اجلاس اول برائے علماء مفتیان کرام مرد و خواتین 9 اگست بروز ہفتہ نو بجے صبح، شاہ جہاں فنکشن ہال تالاب کٹہ میں حضرت علامہ مفتی ڈاکٹر حافظ سید شاہ ضیاء الدین نقشبندی صدر مفتی و نائب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کی صدارت میں مقرر ہے
جبکہ نظامت کے فرائض امیر شریعت مولانا مفتی حسن الدین نقشبندی صدر مفتی جامعتہ المؤمنات انجام دیں گے۔ اجلاس دوم جلسہ عام برائے خواتین ۱۰ اگست ، بروز اتوار 9 بجے صبح اردو مسکن خلوت مبارک حیدر آباد میں مقرر ہے۔ اس کا نفرنس میں 27 اہم جدید مسائل شرعیہ پر کتاب وسنت کی روشنی میں اجتہاد کیا جائیگا۔ ڈاکٹر مفتیہ رضیہ شمس الدین کی کتاب ” حضرت اور نگ زیب عالمگیر کی حیات و خدمات کی رسم اجرا بدست مہمان خصوصی عمل میں لائی جائیگی ۔ کانفرنس میں حضرت علامہ مفتی ایوب خاں صدر مفتی جامعہ نعیمیہ مراد آبادیوپی حضرت علامہ مفتی محمد نذیر احد مفتی کشمیر، حضرت علامہ مفتی اسماء الحسین مدنی ناظم اعلی جامعۃ المدینہ بنگلور کرنا تک حضرت مولانا مفتی خیر الاسلام حنفی رضوی صدر مفتی ناگر بہامی کریمیه دارالعلوم ( آسمام)، حضرت مولانا محب الحسن قادری مدرسہ غوث الوری ادھونی آندھرا پردیش ، حضرت علامہ مفتی روؤف علی صدر مدرسہ دار العلوم عربیہ کورم پیٹ ، حضرت علامہ حافظ وقاری محمد جابر القادری (ممبئی مہاراشٹرا) ، مفتیہ و حافظه فریعہ نورین (جدہ)، ڈاکٹر مفتیہ محسنه ناز صاحبہ (راجستھان ) ، ڈاکٹر مفتیہ فرحت جابر صاحبہ (ممبئی)، عالمہ مفتیه خدیجه قادری صاحبہ ( پنجاب ) ، ڈاکٹرمفتیہ عظمیٰ سلطانہ (یوپی)، مفتی نکہت ثمن صاحبہ (اڑیسہ ) ، عالمہ و فاضلہ عاتکہ بانو ( گجرات ) ، عالمہ ام سلمی خانم صاحبہ ( آسام ) ، ڈاکٹر مفتیہ نازیه عزیز صدر معلمه مدرسہ امام جعفر صادق آندھرا پردیش )، ڈاکٹر مفتیہ شفقت فاطمہ صدر معلمہ فاطمہ البتول (بیجاپور )، ڈاکٹر مفتی محمد نور صباء ( صدر معلمہ مدرسہ خدیجہ الکبریٰ راءچور کرناٹک ) ڈاکٹر مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل شیخ الحدیث جامعة المؤمنات ، ڈاکٹر مفتیہ ناظمه عزیز شیخ الفقه وصدر مفتیه جامعة المؤمنات ، ڈاکٹر مفتیه فریده بانو شرکت و مخاطب کریں ۔ اجلاس میں مولانا مفتی ڈاکٹرحافظ محمد صابر پاشاہ ، ڈاکٹرمفتی عبدالواسع احمد صوفی مولانا ساجد احمد کامرانی ،مولانا حافظ محمد عبید رضا، مفتی شیخ عابد ،مفتی غلام ربانی عطاری ،مفتی عبدالرحیم و دیگر موجود تھے۔