پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق اور اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی شادی کی افواہیں

حیدرآباد: پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق اور مشہور بالی ووڈ و ٹالی ووڈ ااداکارہ تمنا بھاٹیہ کی شادی سے متعلق افواہیں ماضی میں خوب وائرل ہورہی تھیں اب ایک انٹرویو کے دوران تمنا نے ان خبروں پر وضاحت پیش کی ہے۔
انہوں نے ان تمام افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کی جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں عام طور پر گھڑی جاتی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ صرف ایک زیور کی دکان کے افتتاحی پروگرام میں عبدالرزاق کے ساتھ شریک ہوئی تھیں بس۔
دوسری طرف تمنا نے کرکٹر وراٹ کوہلی سے اپنے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر بھی ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ صرف ایک بار وراٹ سے ملاقات کرچکی ہیں اور محض ایک ملاقات کی بنیاد پر اس طرح کی افواہوں
کا پھیلایا جانا ان کے لیے افسوسناک تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے بعد کبھی ان کی کوہلی سے ملاقات نہیں ہوئی۔