نیشنل

سابق چیف منسٹر شبو سورین انتقال کرگئے

جھارکھنڈ کے سابق چیف منسٹر شِبو سورین انتقال کر گئے ان کی عمر 82 برس تھی ۔ وہ کافی دنوں سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور دہلی کے گنگا رام ہاسپٹل میں زیر علاج تھے،

 

جہاں اُنہوں نے اپنی آخری سانس لی۔ طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔شِبو سورین نے جھارکھنڈ کو ایک علیحدہ ریاست بنانے کے لیے انتھک جدوجہد کی۔ اسی مقصد کے لیے انہوں نے ’جھارکھنڈ مکتی مورچہ‘ پارٹی کی بنیاد رکھی۔

 

ریاست کے قیام کے بعد وہ تین مرتبہ چیف منسٹر کے عہدے پر فائز رہے۔مرکزی حکومت میں بھی انہوں نے 2004 سے 2006 کے دوران وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں

 

، جبکہ وہ آٹھ بار لوک سبھا کے رکن بھی منتخب ہوئے۔ ان کے بیٹے ہیمنت سورین اس وقت جھارکھنڈ کے چیف منسٹر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button