مبارکباد

کورٹلہ کے نامور استاد ریاضی و تازہ موظف گزٹیڈ ہیڈ ماسٹر عبدالرحیم کی جانب سے اپنے استاد جناب محمد رجب علی کو تہنیت

کورٹلہ کے نامور استاد ریاضی و تازہ موظف گزٹیڈ ہیڈ ماسٹر عبدالرحیم کی جانب سے اپنے استاد جناب محمد رجب علی کو تہنیت

 

کوٹلہ شہر کے مشہور و معروف شخصیت وہ نامور استاد ریاضی تازہ موظف گزٹیڈ ہیڈ ماسٹر جناب عبدالرحیم جہاں انکے شاگردوں، اولیاء طلبہ،شہریان ضلع جگتیال کی جانب سے انکی تہنیت اور انکی ستائش اور انکی سبکدوشی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ایسے موقع پر انکی جانب سے اپنے استاد محترم جناب محمد رجب علی (موظف ایگریکلچر ایکسٹینشن آفیسر) کو اتوار کی شب ان کی قیام گاہ واقع عرفات پورہ پہنچکر انکی جانب سے سابق میں کی گئی گرانقدر تدریسی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی اور ان کا اظہار تشکر کیاگیا۔

 

واضح رہے کہ محمد رجب علی نے سابق میں 1960کے دہے میں 10+2 ملٹی پرپس تعلیم حاصل کرتے ہوئے 1967 تا1969 تک اپنی جانب سے کورٹلہ شہر کے محلہ نظام پورہ (بڑا محلہ) کے اسوقت کے ایک مدرسے میں تدریسی خدمات انجام دی تھی مابعد 1/دسمبر 1969 کو انہیں سرسلہ میں ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں بحثیت سب اسسٹنٹ کے طور پر سرکاری ملازمت حاصل ہونے پر انہوں نے تدریسی خدمات جاری نہ رکھ پائیں۔ مدرسہ میں جہاں پر جناب رجب علی استاد محترم کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے اسوقت جناب عبدالرحیم نے انکے زیر تدریس تعلیم حاصل کی تھی اور اسطرح جناب رجب علی انکے استاد محترم رہ چکے ہیں۔جناب عبدالرحیم گزٹیڈ ہیڈ ماسٹر جو کہ دو روز قبل ہی اپنے عہدے سے وظیفہ حسن پر سبکدوش ہونے پر انہوں نے اپنے استاد محترم جناب محمد رجب علی کو یاد رکھتے ہوئے آج ان کی تہنیت پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار تشکر کیا اور اپنی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر جناب محمد عقیل احمد ٹیچر، افراد خاندان جناب رجب علی محمد مقتدر علی افسر لکچرار (فرزند)، عبداللہ قانیت نوفل (پوتا) اور دیگر موجود تھے ایک طرف جہاں سینکڑوں کی تعداد میں جناب عبدالرحیم موظف گزٹیڈ ہیڈ ماسٹر کے شاگردوں کی جانب سے انکے سبکدوش ہونے پر انہیں تہنیت و مبارکباد و اظہار تشکر کیا جارہاہے ایسے خوشی و مسرت اور مصروف لمحات میں بھی جناب عبدالرحیم نے اپنے استاد محترم جناب محمد رجب علی کو یاد رکھتے ہوئے انکی قیام گاہ جاکر انہیں تہنیت پیش کر اظہار تشکر کرنا ایک اعلی معیار کے ادب و احترام اور اپنے استاد محترم سے محبت کرنے والے باکردار فرض شناس شاگرد کو ہی آتا ہے۔

 

جناب عبدالرحیم کی اس کارکردگی پر شہریان کورٹلہ بالخصوص تعلیمی حلقوں میں مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہیکہ جناب محمد رجب علی موظف ایگریکلچر ایکسٹینشن آفیسر جناب مظفر علی عباسی سابقہ خازن مجلس اتحاد المسلمین شاخ کورٹلہ و سیفٹی آفیسر( قطر) کے والد محترم اور جناب محمد جاوید علی (این۔آر۔آئی) بنڈہ پلی کے بہنوئی ہیں۔

 

*عقل بھی خدا دیتاہے، رتبہ بھی خدا دیتاہے*

*استاد وہ سمندر ہیں جو دونوں کو بڑھا دیتا ہے*

متعلقہ خبریں

Back to top button