بزنس

ایک این آر آئی جوڑے کی وطن میں قدم جمانے کی کامیاب و قابل تقلید مساعی

کے این واصف

خلیجی ممالک سے جلد یا بتاخیر تارکین وطن کا اپنے وطن واپس لوٹنا لازمی ہے۔ کیونکہ ان ممالک میں غیرملکی چاہے کتنا ہی عرصہ گزارے اسے قومیت حاصل نہیں ہوتی۔ خلیجی ممالک مین طویل عرصہ گزار کر لوٹنے والوں کی اکثریت اپنے مستقبل کو محفوظ کرلیتے ہین لیکن جلد وطن لوٹنے والوں کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنی قابلیت اور تجربہ کی اساس پر وطن میں اپنے آپ کو کھڑا کریں یہ کام قدرے مشکل ہے مگر ناممکن نہیں۔

 

 

حالیہ عرصہ میں ایک جوان سال جوڑا سعودی عرب سے حیدرآباد لوٹا۔ سید مرتضیٰ قادری اور ان کی شریک حیات فائزہ نساء ایم بی اے ہیں۔ نیز فائزہ نے اپنے میلان طبیعت کے مطابق بنگلور سے کیٹرنگ اور French Patasserie City & Guild UK سے لیکس کی تیاری میں ڈپلومہ کیا۔ وطن لوٹ کر انھوں نے ٹولی چوکی کے علاقہ میں Cloud بیکری کے نام سے اپنے پہلے کیکس اور دیگر بیکری آئٹمز کی تیاری کا ونچر شروع کیا۔ قلیل عرصہ میں اس ونچر کی کامیابی نے ان کی ہمت بڑھائی۔ بزنس مین اپنے اگلے قدم کے طور مرتضیٰ اور فائزہ نے ایک ہفتہ قبل مانصاب ٹینک، بنجارہ ہلز روڈ (متصل “یوسف بھائی پرفیومس”) پر Patisserie 18 کے نام سے ایک خوبصورت کافی شاپ کا قیام عمل میں لایا۔

 

 

دیانتداری، محنت اور سچی لگن سے کی گئی کوشش ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے۔ شہر حیدرآباد اور ملک کے دیگر شہروں میں ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں جہاں خلیجی ممالک سے وطن لوٹے این آر آئیز نے کامیابی سے ملک میں قدم جمائے۔ ان میں مرتضیٰ اور فائزہ نوجوان نسل کے لئے ایک قابل تقلید مثال ہیں۔ خصوصاُ این آر آئیز کے لئے جو وطن میں اپنے قدم جمانا چاہتے ہیں اور اپنے مستقبل کو محفوظ اور کامیاب بنانا چاہتے ہیں۔

 

 

مرتضیٰ نے بتایا کہ کسی بھی تقریب کے موقع پر اپنی پسند اور مرضی کے خوش ذائقہ اور خوبصورت ڈزائن کیکس اور دیگر بیکری آئٹم موبائیل نمبر 9949390018 پر آرڈر کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button