جنرل نیوز

سینئر سیئٹزن سوسائٹی نظام آباد کی فلاحی و سماجی خدمات نا قابل فراموش نو منتخب عہدیداروں کی تعارفی و تہنیتی تقریب سے ایم اے شکور و دیگر کا خطاب 

سینئر سیئٹزن سوسائٹی نظام آباد کی فلاحی و سماجی خدمات نا قابل فراموش نو منتخب عہدیداروں کی تعارفی و تہنیتی تقریب سے ایم اے شکور و دیگر کا خطاب

 

نظام آباد: 4/ اگسٹ (اردو لیکس)سینئر سیٹزن ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کے3 سالہ معیاد کے لئے انتخابات الیکشن آفیسر جناب ممتاز احمد پرنسپل گولڈن جوبلی گرلز جونیئر کالج نظام آباد کی نگرانی میں کلاسک فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد پر/3 اگست صبح 10بجے دن تا دوپہر 2 بجے دن پرامن طور پر انعقاد عمل آیا

 

انتخابی مبصرین کے طور پر خدمات انسانیت کے علمبردار جناب ابو الحسن المعروف آرمور گاندھی جناب رفیق شاہی ایڈیٹر للکار جناب محمد انور خان ایڈیٹر روزنامہ ہلچل تلنگانہ نے شرکت کی الیکشن آفیسر جناب ممتاز احمد نے پرچہ نامزدگی کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد کسی بھی عہدے پر مقابلہ کے لئے ایک بھی پرچہ نامزدگی کے داخل نہ ہونے پر باقاعدہ طور انتخابی نتائج کا با اتفاق آراء نو منتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا

 

جن میں چیرمین سوسائٹی جناب الحاج ایم اے شکور،جناب محمد فیاض الدین صدر، جناب محمد عبد الجلیل، جناب بنڈی بھومیا، سید سعید الدین مالک افروز لاڈج نظام آباد نائب صدور، جناب محمد نثار احمد مالک کلاسک فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد، جنرل سیکریٹری، جناب محمد یوسف (موظف عدالت‌)آرگنائز سکریٹری جناب شیخ علی،جناب ٹی بالا سدئیا جناب مرزا نصیر احمد بیگ، محمد سراج، جوائنٹ سیکریٹرز جناب سید محبوب علی فیناس سکریٹری،(خازن)،جناب محمد عبد السمیع، جناب محمد عبدالحلیم خان، جناب محمد افتخار اللہ خان، جناب یونس یحییٰ بیگ، سکریٹریز جبکہ ایگزیکٹیو اراکین میں جناب محمد عبدالحمید، جناب سید عابد احمد شامل ہیں بعد ازاں انتخابات نو منتخب سینئر سیٹزن ویلفیئر سوسائٹی عہدیداروں کی تعارفی و تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب الحاج ایم شکور چیرمین نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا

 

انہوں نے بتایا کہ سوسائٹی کی جانب سے (18) سالوں فلاحی، سماجی خدمات انجام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ سینئر سیٹزن سوسائٹی نظام آباد کو اس بات کا اعزاز حاصل ہے کہ قومی و ریاستی سطح پر قائم سینئر سوسائٹیوں میں اس کے نمائندے کارکردگی کی بنیاد پر شامل کئے گئے ہیں ایم اے شکور نے کہا سوسائٹی کی فعال و کارکردگی کی وجہ سے تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں ایک منفرد و خصوصی شناخت ہے انہوں نے نو منتخب عہدیداروں سے خواہش کی وہ مزید خدمت خلق کے جذبے کو پروان چڑھائیں جناب محمد فیاض الدین نے عہدیداروں و اراکین سے درخواست کی وہ سوسائٹی کے اغراض و مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مکمل تعاون کریں

 

محمد عبدالجلیل نے کہا کہ سال 2007 میں محدود افراد پر مشتمل سوسائٹی کا قیام عمل لایا گیا تاہم اس وقت 1800 سے زائد افراد پر مشتمل ہے انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کی جانب سے آدھار سنٹر کا قیام عمل لایا گیا جس کے ذریعہ عوام کی ایک کثیر تعداد نے استفادہ حاصل کیا، مفت ہیلتھ کیمپ کا پابندی کے انعقاد عمل لایا جارہا ہے مستحق غریب مسلم میتوں کی تدفین کے لئے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے اس اجلاس کو ابو الحسن،محمد انور خان، محمد نثار احمد، محمد سراج، ممتاز احمد، بنڈی بھومیا، ذیشان رضوی ایڈوکیٹ نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے سوسائٹی کی سماجی و فلاحی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا انہوں نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا

 

بعد ازاں نو منتخب عہدیداروں کی شالپوشی گلپوشی کے ذریعے تہنیت پیش کی گئی علاوہ ازیں بزرگ سماجی جہد کار ابوالحسن، محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس نظام آباد، محمد انور خان ایڈیٹر روزنامہ ہلچل تلنگانہ، محمد فیروز خان ایڈیٹر روزنامہ نظام آباد ایکسپریس، محمد امیر الدین اے جے نیوز، محمد سہیل خان ایڈیٹر یو این این 24نیوز کو ان کی صحافتی خدمات پرتہنیت بیش کی گئی

 

شرکاء کے ظہرانہ کا نظم کیا گیا۔ اس تقریب میں سید اسد ایڈیٹر روزنامہ آج کا تلنگانہ، محمد اویس خان روزنامہ ایڈیٹر مومن ٹائمز نظام آباد کے علاوہ اراکین سوسائٹی، معززین شہر کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی محمد نثار احمد کلاسک نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button