تلنگانہ

اقلیتی کمیشن چیئرمین طارق انصاری کا گورنمنٹ ہاسپٹل و میڈیکل کالج میں جائزہ اجلاس سے خطاب

حکومت کی طبی پالیسی کے مطابق عوام کے تمام طبقات کو علاج و معالجہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

،اقلیتی کمیشن چیئرمین طارق انصاری کا گورنمنٹ ہاسپٹل و میڈیکل کالج میں جائزہ اجلاس سے خطاب

 

نظام اباد4/ اگسٹ(اردو لیکس )حکومت تلنگانہ کی جانب سے نافذ کردہ طبی پالیسی کے مطابق عوام کو علاج اور معالج کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار نے ریاستی اقلیتی کمیشن چیئرمین طارق انصاری نے گورنمنٹ ہاسپٹل اور میڈیکل کالج میں جائزہ اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی خوش ائند ہے کہ ریاست کے چیف منسٹر مسٹر اے ریونت ریڈی کے زیر قیادت تلنگانہ حکومت اور وزیر طب وصحت مسٹر دامودر راج نرسمہا ریڈی، عوام کو خاطر خواہ طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرکاری دواخانہ کو تمام تر انفراسٹرکچر سے لیس کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرس اس سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے مریضوں کو بلا لحاظ مذہب و ملت مساویانہ طور پر طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ ریاست تیلنگانہ کے شہری صحت مند زندگی گزار سکیں اور ریاست تلنگانہ ملک میں ایک صحت مند ریاست کے دور پر ابھر سکے انہوں نے کہا کہ سرکاری دواخانے سے استفادہ کے لیے رجوع ہونے والے مریضوں کے ساتھ ڈاکٹرز اپنی اعلیٰ انسانی اخلاق اور کردار پر مبنی تربیت سے ان کے علاج کو یقینی بنائیں اور اس علاج کی تفصیلات مریضوں کے افراد خاندان کو بھی فراہم کریں قبل ازیں سرکاری دواخانے کے سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر سرنیواس راؤ اور میڈیکل کالج پرنسپل ڈاکٹر کرشنا موہن نے شال پوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے اقلیتی کمیشن چیئرمین مسٹر طارق انصاری کا والہانہ استقبال کیا اس جائزہ اجلاس میں ایچ او ڈی، ڈاکٹرس اور میڈیکل کالج کے پروفیسروں نے شرکت کی مسٹر طارق انصاری نے تمام سے فردا فردا ان کی خدمات اور ذمہ داریوں سے متعلق تفصیلی طور پر اگاہی حاصل کی انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے عوام کو اسان اور منصفانہ انداز میں موثر علاج کی فراہمی کے لیے حکومت پابند عہد ہے مسٹر طارق انصاری نے میڈیکل کالج کی پرنسپل اور پروفیسر سے دریافت کیا کہ میڈیکل کی تعلیم اور تربیت حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لیے کمیونٹی پروگرام ہیلتھ کیمپس کی انعقاد کی تفصیلات فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ سرکاری دواخانہ نظام آباد میڈیکل کالج سے منسلک ہے کیا اس سے مریضوں اور میڈیکل شعبے کے طلبہ کو خاطرخواہ فائدہ حاصل ہوتا ہے اس کی بھی تفصیلات طلب کی سرکاری دواخانہ اور میڈیکل کالج میں مزید انفراسٹرکچر کی منظوری کو یقینی بنانے کے لیے اپنی بھرپور خدمات انجام دینے کا تیقن دیا تاکہ مریضوں کو حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات میں قطعی طور پر کوئی کوتاہی نہ ہونے پائے۔اقلیتی کمیشن چیئرمین مسٹر طارق انصاری نے سپرنٹینڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل اور میڈیکل کالج کے پرنسپل سے اس خصوص میں تفصیلی رپورٹ تیلنگانہ اقلیتی کمیشن کو روانہ کرنے کی ہدایت کی۔چیئرمین تلنگانہ اقلیتی کمیشن نے سرکاری دواخانہ کی تیسری منزل پر زیر علاج مریضوں سے بھی ملاقات کی علاج کی تفصیلات حاصل کی

متعلقہ خبریں

Back to top button