9 اور 10 اگست جامعتہ المؤمنات کی فقہی کانفرنس میں علماء، مفتیانِ کرام، دانشورانِ ملت اور دینی طبقات سے شرکت کی پُرخلوص اپیل

9 اور 10 اگست جامعتہ المؤمنات کی فقہی کانفرنس میں علماء، مفتیانِ کرام، دانشورانِ ملت اور دینی طبقات سے شرکت کی پُرخلوص اپیل
حیدرآباد 4آگسٹ (پریس ریلیز )مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشا قادری
(چیئرمین: Linguists Development Organization) نے دینی، فقہی اور اصلاحی خدمات انجام دینے والے تمام اداروں، شخصیات، علماء کرام، مفتیان عظام، محققین، اسکالرز، اساتذہ، اور اسلامی خواتین کی تنظیمات سے دل کی گہرائیوں سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ9 اور 10 اگست 2025جامعتہ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد کے زیر اہتمام شاہ جہاں فنکشن ہال تالاب کٹہ حیدرآباد واردو مسکن خلوت مبارک حیدرآباد میں منعقد شدنی دویومی فقہی کانفرنس میں ضرور شرکت فرمائیں۔مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے مذید بتلایا کہ یہ فقہی کانفرنس دارالقضاء جامعۃ المؤمنات کی 25 سالہ خدمات کے اعتراف اور احیائے فقہ نسواں کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ ادارہ گزشتہ ربع صدی سے خواتین میں افتاء، قضاء اور شرعی رہنمائی کی عملی تربیت کا اہم مرکز رہا ہے۔ واضح رہے کہ حیدرآباد دکن، جو علم و ادب کا قدیم گہوارہ ہے، وہیں واقع ہے جامعۃ المؤمنات مغلپورہ – ایک ایسا منفرد اور روشن ادارہ جو خواتین کی دینی تعلیم، روحانی تربیت اور فقہی رہنمائی کا قابلِ فخر مرکز بن چکا ہے۔یہ ادارہ ایک اقامتی دینی درسگاہ ہے جہاں درسِ نظامی کی مکمل تعلیم دی جاتی ہے، اور یہاں کی فارغ التحصیل طالبات مفتیات، عالمات، فاضلات، حافظات اور قاریات کی حیثیت سے دینی میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
🌟 بنیادی مشن:
جامعۃ المؤمنات کا بنیادی مقصد خواتین کو محض مذہبی تعلیم دینا نہیں بلکہ انہیں عصر حاضر کے چیلنجز سے ہم آہنگ ایک باشعور داعیہ اور فقیہہ کے طور پر تیار کرنا ہے، تاکہ وہ گھریلو، معاشرتی اور عالمی سطح پر اشاعتِ دین اور اصلاحِ معاشرہ کا فریضہ بخوبی انجام دے سکیں۔
🕌 تعلیم نسواں: ایک کنبے کی تعلیم
ایک عورت کی تعلیم گویا پورے خاندان، اور دراصل پورے معاشرے کی تعلیم ہے۔ جامعۃ المؤمنات اسی اسلامی اصول پر عمل کرتے ہوئے خواتین میں علمی خود اعتمادی، شرعی فہم، اور روحانی وقار کو فروغ دیتا ہے۔
📚 علمی و فقہی خدمات
جامعہ سے فارغ التحصیل طالبات آج:
ملک و بیرونِ ملک مساجد، مراکز، اسکولز اور دینی اداروں میں تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں۔
شرعی مشاورت، خواتین کے شرعی مسائل پر فتویٰ نویسی اور تربیتی نشستوں کی قیادت کر رہی ہیں۔
عربی، اردو، انگریزی اور مقامی زبانوں میں دینی تعلیم و تربیت کے پُل بنا رہی ہیں۔
🌐 عالمی سطح پر اثرات
یہ ادارہ حیدرآباد ہی نہیں بلکہ ہندوستان بھر اور بیرون ممالک تک دینی قیادت فراہم کر رہا ہے۔ یہاں کی فارغ التحصیل طالبات خلیجی ممالک، افریقی ریاستوں، یورپ اور امریکہ تک اسلامی تعلیمات کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
🏅 سلور جوبلی فقہی کانفرنس (9-10 اگست 2025)
امسال جامعۃ المؤمنات کے تحت قائم دارالقضاء کے 25 سال مکمل ہونے پر دو روزہ فقہی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے، جس میں ملک کے ممتاز300سو سے زائد مفتیان، علماء، محققین، اور خواتین مفتیات شرکت فرمائیں گے۔
یہ کانفرنس نہ صرف ایک علمی جشن ہے بلکہ آنے والے وقت میں فقہی بصیرت اور علمی قیادت کے لیے ایک روشن سنگِ میل ثابت ہوگی۔
🌟 کانفرنس کی جھلکیاں:
ممتاز مفتیان کرام اور فقہی ماہرین کے خطابات
عصر حاضر کے فکری و فقہی چیلنجز پر سیر حاصل گفتگو
شرعی رہنمائی و اصلاحی پہلوؤں پر سیشنز
خواتین مفتیات کی فقہی خدمات کا اعتراف
علمی مقالات، کتابوں اور فتاویٰ کی نمائش
یہ کانفرنس نہ صرف علمی و فکری ارتقاء کا باعث ہوگی بلکہ نوجوان نسل اور خصوصاً خواتین میں فقہی بصیرت کے فروغ کا بھی ذریعہ بنے گی۔