جنرل نیوز
شاھین نگر حیدرآباد میں مفت ٹیلرنگ اور مہندی ڈیزائننگ کورس میں داخلے جاری

شاھین نگر حیدرآباد میں مفت ٹیلرنگ اور مہندی ڈیزائننگ کورس میں داخلے جاری
حیدرآباد: 5 اگست حور فاؤنڈیشن انڈیا شاھین نگر وادی صالحین گرین سٹی حیدرآباد میں لڑکیوں اور خواتین کیلئے مفت دو ماہی ٹیلرنگ اور مہندی ڈیزائننگ کورس کا آغاز 11 اگست 2025 سے ہوگا انشاءاللہ, داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے, کورس میں داخلہ لینے والوں کو ٹیلرنگ اور مہندی ڈیزائننگ کی تربیت کے علاوہ دینی بنیادی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ مادری زبان اردو بھی سکھائی جائے گی اوقات صبح دس تا ایک بجے دن ہوں گے،
داخلہ کے خواہش مند فاؤنڈیشن سے درخواست فارم حاصل کرکے بعد خانہ پری کے داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 اگست 2025 مقرر ہے ( نشستیں محدود ہیں عجلت کیجئے) مزید تفصیلات کیلئے 9908424786 پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔