جنرل نیوز

جمعیۃ علماء بودھن کا انتخابی اجلاس، حافظ محمد افسر صاحب مظہری بلا مقابلہ صدر منتخب

جمعیۃ علماء بودھن کا انتخابی اجلاس،

حافظ محمد افسر صاحب مظہری بلا مقابلہ صدر منتخب

 

پوری ریاست تلنگانہ میں حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ العالی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کے حکم پر اور حضرت حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ کی نگرانی میں منڈل سطح کے انتخابات کا عمل شروع ہو چکا ہے اسی ضمن میں

بتاریخ 4 اگست 2025ء، بروز پیر بعد نمازِ عشاء ثناء پیالیس فنکشن ہال، رنجل بیس، بودھن میں اگلی معیاد کیلئے جمعیۃ علماء بودھن کی کمیٹی کا انتخاب عمل میں آیا۔

یہ انتخاب ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ کے زیر نگرانی ضلع نظام آباد کی انتخابی کمیٹی کے ارکان جناب محمد نصیر الدین صاحب موظف لکچرر، جناب محمد افضل الدین صاحب، حضرت مولانا اسماعیل عارفی صاحب، جناب عنایت علی افروز صاحب کی موجودگی میں اراکین منتظمہ کی باقاعدہ ووٹنگ کے ذریعہ اگلی معیاد کیلئے جمعیۃ علماء بودھن کی کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی اور حافظ محمد افسر صاحب مظہری ناظم مدرسہ عزیز المدارس کا بلا مقابلہ صدر جمعیۃ علماء بودھن انتخاب عمل میں آیا۔

 

نومنتخب عہدیداران کے اسماء و عہدہ جات درج ذیل ہیں

صدر حافظ شیخ افسر صاحب مظہری (ناظم مدرسہ عزیزالمدارس)،

جنرل سکریٹری حافظ عقیل الدین صاحب انجینئر،

سکریٹری مولوی سید تنویر حسین صاحب (نائب ناظم، مدرسہ خیرالعلوم رنجل بیس)،

خازن حافظ عقیل الدین زاہد صاحب (ناظم مدرسہ خیرالعلوم)،

نائب صدور مفتی سید جنید صاحب (امام مسجد قاسم بیگ)، مفتی منصور صاحب قاسمی (امام مدینہ مسجد انیسہ نگر)، مولانا وثیق احمد صاحب قاسمی (ناظم مدرسہ روضۃ العلوم)، مولانا شہباز خان صاحب قاسمی (امام مسجد محمدیہ شکر نگر)، حافظ محسن خان صاحب (رئیس پیٹھ)، حافظ محمد احمد صاحب (امام جامع مسجد نرساپور)،

میڈیا سکریٹری حافظ سید اصفان صاحب، جوائنٹ میڈیا سکریٹری حافظ محمد عتیق الدین صاحب (ٹیچر)،

جوائنٹ سکریٹریز حافظ محمد راحت صاحب (ناظم مدرسہ تجویدالقرآن)، حافظ و قاری عبدالوہاب صاحب (امام مسجد عینی)، مولوی محمد یونس صاحب (شکرنگر)، جناب غفران

اللہ پٹیل صاحب (عرف خالد پٹیل)،

نائب خازن مولوی وقاص احمد صوفی صاحب و اراکین کمیٹی۔

 

نومنتخب صدر حافظ شیخ افسر صاحب مظہری اور نومنتخب کمیٹی نے تمام اراکینِ منتظمہ، وابستگانِ جمعیۃ اور شہر کے معزز علماء و ائمہ کرام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بھرپور تعاون، اعتماد اور مشوروں کے ذریعے اس تنظیمی عمل کو کامیاب بنایا۔

 

نئی کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جمعیۃ علماء ہند کی مرکزی قیادت کی رہنمائی اور ریاستی جمعیۃ تلنگانہ کی نگرانی اور ضلعی جمعیۃ کی سرپرستی میں، دینی، ملی، سماجی اور اصلاحی میدان میں مزید فعال کردار ادا کرے گی، اور ملت کی صحیح نمائندگی کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button