مبارکباد

مفتی محمد آصف الدین کو جامعہ عثمانیہ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری

مفتی محمد آصف الدین کو جامعہ عثمانیہ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری

حیدرآباد(پریس نوٹ)ایڈیشنل کنٹرولر شعبہئ امتحانات جامعہ عثمانیہ نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں مفتی محمد آصف الدین بن محمد رفیق احمد (عرف حضرت صاحب)کوان کے تحقیقی مقالہ ”حیدرآباد میں اقبال شناسی کا تحقیقی اور تنقیدی جائزہ“ پر پی ایچ ڈی کی ڈگری کا اہل قراردیا۔

 

موصوف نے اپنا تحقیقی مقالہ پروفیسر محمداسلم فاروقی (گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد تلنگانہ)کی نگرانی میں مکمل کیا۔19جولائی کو پروفیسر کاسم پرنسپل آرٹس کالج جامعہ عثمانیہ کی نگرانی میں مناقشہ ہوا، جس کے ممتحن ڈاکٹر عسکری صفدر اور ڈاکٹر شیخ سلیم تھے۔ مفتی محمد آصف الدین نے اپنی ابتدائی تعلیم مدرسہ نظامیہ ادونی کرنول سے اور اعلیٰ تعلیم ازہر ہند جامعہ نظامیہ حیدرآبادسے حاصل کی،۔ 2002ء تا2020ء المعہدالدینی العربی حیدرآباد میں تدریسی خدمات انجام دئے،

 

بعدازآں مدرسہ نظامیہ ادونی میں تدریسی خدمات اور مسجد مہتر ادونی میں منصب امامت وخطابت پر فائز ہیں۔ مدرسہ قبلہ حسینیؒ ادونی آپ کی نگرانی میں پروان چڑھ رہا ہے۔ ڈگری کے حصول پر پروفیسر محمداسلم فاروقی‘ پروفیسر سید ذوالفقارمحی الدین‘ ڈاکٹر محمدعمادالدین ڈاکٹر محمد خواجہ محی الدین، حافظ سید نور الدین ڈاکٹر محمدمصفطی ربانی‘ سینئروکیل محمد منصور احمد‘کے کے خالد نظامی‘ ذمہ داران مہتر مسجد دوست واحباب اور رشتہ داروں نے مبارک بادپیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button