تلنگانہ
6 اگست کو شہرنظام آباد کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی سربراہی نہیں ہوگی

6/ اگست کو شہرنظام آباد کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی سربراہی نہیں ہوگی
نظام آباد:5/اگست(نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس) میونسپل کمشنر نظام آباد دلیپ کمار نے جاری کردہ پریس نوٹ میں بتایا کہ علی ساگر فیڈر بیڈ میں لکیج کے باعث مرمت کا کام جاری ہے جس کے باعث شہر نظام آباد کے مختلف علاقوں میں کل 6/ اگست کو پینے کے پانی کی سربراہی عمل میں نہیں آئے گی۔ جن علاقوں میں پینے کے پانی کی سربراہی نہیں ہوگی ان میں ارسہ پلی، ڈائری فارم، مالاپلی، مرچی کمپاؤنڈ، تلک گارڈن ایریا، خلیل واڑی، نامدیواڑہ، سبھاش نگر، کنٹیشور، یلمہ گٹہ اور چندر شیکھر کالونی شامل ہے۔ انہوں نے صارفین سے اس خصوص میں تعاون کی خواہش کی۔