جنرل نیوز

مسجد سواران کریم نگر کی اڈہاک کمیٹی کی تشکیل ۔۔۔ریاستی وقف بورڈ تلنگانہ کی جانب سے احکام کی اجرائی

مسجد سوارآن کریم نگر کی اڈہاک کمیٹی کی تشکیل ۔۔۔ریاستی وقف بورڈ تلنگانہ کی جانب سے احکام کی اجرائی

 

کریم نگر:- مسجد سوارآن کریم نگر کی انتظامی اڈہاک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ریاستی وقف بورڈ نے مراسلہ نمبر. F.No 1244/C/KNR/20O7

/Z-1V/vol-1Dated 04-08-25

کے تحت کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں جو انتخابات منعقد ہونے تک کارکرد رہے گی ۔ مسجد سوارآن انتظامی اڈہاک کمیٹی صدر کے عہدے کیلئے محمد افضل بیابانی اور نائب صدر محمد جاوید حسین ایڈوکیٹ ،جنرل سیکریٹری کے عہدے کیلئے محمد ریاض علی رضوی، جوائنٹ سیکریٹری محمد ارشد علی،خازن محمد عبدالخالق شکیل کی نامزدگی عمل میں لائی گئی۔ یہاں پر یہ بات واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے ۔متعلقہ رٹ درخواست نمبر 1688/2020 و 4243/2021کے تحت سماعت کرتے ہوے انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا۔ لیکن بعض ناگزیر حالات کی بناء پر انتخابات نہ ہوسکے اور مسجد کے انتظامات کو راست وقف بورڈ کے کنٹرول میں لے لیا گیا۔ جو کہ تقریبا گزشتہ پانچ سال سے لیلتہ ولہان میں پر چکا تھا۔لیکن مسٹر پونم پربھاکر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ و بی سی ویلفیئر کی سفارش پر چیرمین ریاستی وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی نے اپنی کامیاب مساعی کی زریعہ مسئلہ کا حل دریافت کرتے ہوئے اڈہاک کمیٹی تشکیل دینے کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد اللہ کو ہدایت جاری کرنے پر أسد اللہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ریاستی وقف بورڈ نے احکامات جاری کئے ہیں ۔چیرمین ریاستی وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی نےحج ہاؤز نامپلی میں واقع اپنے چیمبر میں نامزد صدر محمد افضل بیابانی کو احکامات حوالے کئے۔اس موقع پر ایس اے محسن ورکنگ صدر سٹی کانگریس، محمد‌ریاض علی رضوی جنرل سیکریٹری ، محمد جاوید حسین ایڈوکیٹ نائب صدر ، محمد ارشد علی جوائنٹ سیکریٹری ، محمد جعفر حسین ایڈوکیٹ ،محمد جاوید حسین ، ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button