عمرہ زائرین بارش کے دوران سیفٹی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔ حرمین انتظامیہ

کے این واصف
حرمین انتظامیہ مہمانان رب العزت کے لئے ادائیگی عمرہ و عبادات کے بے جھول انتظامات کے علاوہ زائرین کی مکہ مین بحفاظت آمد و رفت کا بھی پورا خیال رکھتاہے۔ اس سلسلہ میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد الحرام آنے والے عمرہ زائرین اور نمازیوں پر زور دیا ہے کہ وہ بارش کے دوران سیفٹی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ وہ ان سیفٹی گائیڈ لائنز میں محفوظ ایریاز میں رہنا، چھتری کا استعمال، موسمیاتی الرٹ کی مانیٹرنگ، حکام کی ہدایات پر عمل، آسمانی بجلی گرنے پر موبائل فون بند کرنا شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ہے کہ زائرین کسی رپورٹ یا استفسار کے لیے ہیلپ لائن 1966 پر کال کرسکتے ہیں۔
واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے دوران ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ بارش کے دوران کوشش کی جاتی ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔
جنرل اتھارٹی کی سیفٹی گائیڈ لائنز کا مقصد بھی زائرین کی سیفٹی کو یقینی بنانا ہے۔