جنرل نیوز

عمر رسیدہ و غیر تعلیم یافتہ عوام کو برتھ سرٹیفکیٹ کے حصول میں آسانی پیدا کی جائے، نظام آباد مجلس قائدین کی آر ڈی او اور ایم آر او سے نمائندگی 

عمر رسیدہ و غیر تعلیم یافتہ عوام کو برتھ سرٹیفکیٹ کے حصول میں آسانی پیدا کی جائے،

نظام آباد مجلس قائدین کی آر ڈی او اور ساوتھ و نارتھ ایم آر او سے ملاقات و تحریری نمائندگی

 

نظام آباد، 7/اگست (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین نے آج آر ڈی او نظام آباد راجندر کمار اور نارتھ و ساوتھ ایم آر اوز سے ملاقات کی، اس ملاقات کے ذریعے مجلس قائدین نے ضعیف العمر و غیر تعلیم یافتہ افراد کو برتھ سرٹیفکیٹ کے حصول میں منسلک کئے جانے والے اہم دستاویزات پیش کرنے میں درپیش مسائل و مشکلات اور ہونے والی دشواریوں کو دور کرنے اور اسے فعال بنانے راحتی اقدامات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا،

 

اس خصوص میں ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر تعلیم یافتہ اور عمر رسیدہ افراد کو برتھ سرٹیفکیٹ کے حصول میں لازم دستاویزات کے طور پر مطلوبہ دستاویزات کے متبادل کے طور پر ادھار کارڈ، گورنمیٹ ہاسپٹل سےتصدیق ایج پروف سرٹیفکیٹ اور نوٹری منسلک کرنے کی راہ ہموار کی گئی ہے،

 

انہوں نے کہا کہ آر ڈی او اور نارتھ و ساوتھ ایم آر اوز نے نظام آباد مجلس کی موثر و کامیاب نمائندگی پر عمر رسیدہ و غیر تعلیم یافتہ عوام کیلئے برتھ سرٹیفکیٹ کے حصول میں مشکلات کو دور کرتے ہوئے متبادل کے طور پر آدھار کارڈ، نوٹری سرٹیفکیٹ کو قبول کرنے کا تیقن دیا ہے، شکیل احمد فاضل نے عوام الناس کو مشورہ دیا ہے

 

کہ برتھ سرٹیفکیٹ کے حصول میں مزید کوئی دشواری لاحق ہونے پر نظام آباد مجلسی قائدین و کارپوریٹرس سے اس خصوص میں ربط پیدا کریں، اس موقع پر ضلع صدر محمد فیاض الدین ،شریک معتمد اعجاز حسین، سابقہ کارپوریٹرس محمد ریاض احمد، محمد مستحسین، عبدالسلیم، ماجد صدیقی قائدین مجلس خلیل احمد، امرفاروق، ایم اے لطیف موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button