حیدرآباد میں آدھی رات تک بارش کا امکان۔ لوگ غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں: چیف منسٹر

حیدرآباد : شہر کے مختلف علاقوں میں آدھی رات تک شدید بارش جاری رہنے کے امکانات کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے متعلقہ حکام کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضرورت کے بغیر سفر سے گریز کریں۔
انہوں نے جی ایچ ایم سی، پولیس، ٹریفک اور واٹر ورکس کے محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ حالات کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیتے رہیں اور باہمی ربط کے ساتھ کام کریں۔وزیراعلیٰ نے کہا:”نشیبی علاقوں میں پیشگی حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔
ٹریفک میں خلل یا برقی کی فراہمی میں کسی بھی قسم کے تعطل سے بچنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔ چونکہ حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی شدید بارشیں ہورہی ہیں، تمام ضلع کلکٹرس کو چوکس رہنا چاہیے۔
ریونت ریڈی نے کہا آئندہ دو دنوں تک بارش کے امکانات ہیں لہٰذا کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکام تیار رہیں۔ عوام کو درکار تمام سہولیات فوری طور پر فراہم کی جائیں۔”