سینیئر رپورٹر روزنامہ سیاست محمد عالم پرگی کا سانحہء ارتحال

سینیئر رپورٹر روزنامہ سیاست محمد عالم پرگی کا سانحہء ارتحال
تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کا بھرپور خراج عقیدت
محبوب نگر _ 8 اگست ( اسٹیٹ سماچار ) نائب صدر ریاستی ٹی یو ڈبلیو جے یو ممتاز سنیئر صحافی الحاج محمد عبدالرافع ذکی قادری اور ریاستی سیکریٹری ٹی یو ڈبلیو جے یو بھارت سیوارتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ نے ممتاز سینیئر صحافی روز نامہ سیاست عالی جناب محمد عالم صاحب ولد جناب محمد جہانگیر صاحب مرحوم بہار پیٹھ ، پرگی ضلع وقار آباد کا آج ساڑھے گیارہ بجے دن نماز جمعہ کے لئے وضو کرتے ہی
بہ عمر 70 برس اچانک قلب پر شدید حملہ کے باعث انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جناب عالم بھائ متقی پرہیزگار صوم و صلوۃ کے پابند تھے مرحوم کی مغفرت کے لئے رقت آمیز دعابھی کی گئی – پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند ارجمند جناب محمد واجد عالم نمائندہ ایچ ایم ٹی وی اور پانچ لڑکیاں موجود ہیں -جنکی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء جامع مسجد پرگی میں ادا کی گیء جبکہ تدفین روبرو بس اسٹانڈ پرگی کے قبرستان میں سپرد لحد کردیا گیا- مزید تفصیلات کے لئے حسب ذیل فون نمبرات
*9959922035*
*9177123348*
پر رابطہ کرسکتے ہیں –