سینر سٹیزن ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کا اجلاس خدمت خلق کے لئے عزم و حوصلے کے ساتھ خدمات انجام دینے کی ضرورت جناب الحاج ایم اے شکور کا خطاب

سینئر سٹیزن ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کا اجلاس
خدمت خلق کے لئے عزم و حوصلے کے ساتھ خدمات انجام دینے کی ضرورت جناب الحاج ایم اے شکور کا خطاب
نظام آباد: 9/ اگست(اردو لیکس) خدمت خلق کے لئے عزم و حوصلے کے ساتھ خدمات انجام دینے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار جناب الحاج ایم اے شکور نو منتخب چیرمین نے آج دفتر سینئر سٹیزن ویلفیئر سوسائٹی احمد پورہ کالونی نظام آباد پر نو منتخب عہدیداروں کے پہلے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سوسائٹی گذشتہ 18 سالوں سے مختلف عوامی فلاحی و سماجی طبی و امدادی کاموں کو انجام دیتی آرہی ہے اس کاز کو مستقل صلاح و مشورہ کے ساتھ انجام دیں تاکہ سوسائٹی کے کاموں مزید فروغ دیا جاسکیں جناب محمد فیاض الدین صدر سوسائٹی نے کہا کہ جشن یوم آزادی تقریب کا دفتر پر چیرمین جناب الحاج ایم اے شکور دفتر پر قومی جھنڈا لہرائیں گے
۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ہفتہ منعقد ہونے والے ماہانہ اجلاس میں شرکت کرنے کی عہدیداروں سے درخواست کی۔ جناب نثار احمد کلاسک جنرل سیکریٹری نے بتایا کہ سوسائٹی کا 18 واں جنرل باڈی اجلاس کو قطعیت دی جارہی ہے جس کا متعاقب اعلان کیا جائے گا
اس اجلاس میں شرکت کرنے والوں ایم اے جلیل، سید سعید الدین شالیمار، ایم اے حلیم خان (عارف دبئی)نائب صدور،سید محبوب علی فیناس سکریٹری، محمد یوسف آرگنائزر سکریٹری، ایم اے سمیع، مرزا یونس یحییٰ بیگ سکریٹریز، شیخ علی، مرزا نصیر احمد بیگ جوا ئنٹ سیکریٹری، محمد یوسف الدین خان پریس سکریٹری، ذیشان رضوی ایڈوکیٹ مشیر قانونی، محمد سراج الدین، ایم اے رشید کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔