تلنگانہ

تلنگانہ بھر میں زبردست بارش کئی اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد: تلنگانہ میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش ہورہی ہیں۔ اس پس منظر میں حیدرآباد محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے۔ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ آئندہ سات دنوں میں ریاست بھر میں بارش ہونے کے امکانات ہیں۔اتوار کے روز

 

عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، جئے شنکر بھوپال پلی، مُلُوگو، بھدرا دری کتہ گوڑم، محبوب آباد اور ناگر کرنول اضلاع میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ان اضلاع کے لیے "ایلو الرٹ” جاری کردیا گیا

 

ہے۔اسی طرح محکمہ موسمیاتِ نے یہ بھی کہا ہے کہ بعض مقامات پر گرج چمک اورہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ بارش کے دوران محتاط رہیں اور صرف ضرورت پڑنے پر ہی گھروں سے باہر نکلیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button