نیشنل

ڈان ہائی اسکول کے طلباء کی ٹیم ورلڈ روبوٹ اولمپیاڈ نیشنل راونڈ کیلئے کوالیفائی

حیدرآباد ۔ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ کے تین طالب علموں کی ایک ٹیم ورلڈ روبوٹ اولمپیاڈ دو ہزار پچیس کے نیشنل راونڈ کے لئے کوالیفائی ہوگئی ہے ۔ اس انٹرنیشنل ایونٹ کا نیشنل راونڈ ستمبر دو ہزار پچیس میں جی ایم آر ایرینا میں ہوگا ۔

 

 

اس ورلڈ روبوٹ اولمپیاڈ میں پچیانوے ملکوں کے اسکولس حصہ لے رہے ہیں ۔ آٹھویں جماعت کے میر یاسر علی ہاشمی ۔ سید بلال الدین اور مبشر احمد نے ٹیم کوچ فراز محی الدین کی نگرانی میں سات اگست کو اوکریج اسکول گچی باولی میں ہونے والے ورلڈ روبوٹ اولمپیاڈ کے ریجنل راونڈ مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے نمایاں مظاہرہ کیا ۔ اس سال ورلڈ روبوٹ اولمپیاڈ مقابلہ کا تھیم دی فیوچر آف روبوٹس ہے ۔

 

 

ڈان اسکول کے طالب علموں نے پچھلے سال ورلڈ روبوٹ اولمپیاڈ کے نیشنلس میں پانچواں مقام حاصل کیا تھا جو گجرات کے احمدآباد شہر میں ہوا تھا ۔ اس راونڈ میں چار سو پچاس سے زیادہ ٹیموں نے حصہ لیا جس میں مقابلہ کرتے ہوئے ڈان اسکول کی ٹیم قومی سطح کے مقابلے کیلئے کوالیفائی قرار پائی ۔

 

 

چیرمین ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس فضل الرحمن خرم نے اسکول کی ٹیم اور کوچ فراز محی الدین کو مبارکباد دی اور نیشنل راونڈ کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button