جنرل نیوز

جمعیۃ علماء بودھن کی نئی تشکیل شدہ کمیٹی کا پہلا مشاورتی اجلاس، دفتر کا باضابطہ قیام

جمعیۃ علماء بودھن کی نئی تشکیل شدہ کمیٹی کا پہلا مشاورتی اجلاس، دفتر کا باضابطہ قیام

بودھن 10/ اگسٹ (پریس نوٹ)

جمعیۃ علماء بودھن کے اراکینِ منتظمہ کا پہلا مشاورتی اجلاس زیرِ صدارت حافظ محمد افسر صاحب مظہری صدر جمعیۃ علماء بودھن بمقام دفتر جمعیۃ علماء بودھن منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور، آئندہ کے منصوبے اور لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 

اجلاس میں اراکین کی متفقہ رائے سے دفترِ جمعیۃ علماء بودھن کے مقام ( ثناء لاج، دوسری منزل، شکرنگر چوراستہ ) باضابطہ تعین کیا گیا، جسے تنظیم کی پیش رفت اور عوامی خدمت میں ایک سنگِ میل قرار دیا گیا۔اس موقع پر شریک اراکین نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا بلکہ عوام کے ساتھ براہِ راست روابط کو مزید فعال بنانے میں ددگار ثابت ہوگا۔

اس نشست میں چند امور جو اس ماہ میں مکمل کرنے کا عزم کیا گیا وہ یہ ہیں کہ انشاءاللہ عنقریب بودھن کے اطراف دیہاتوں میں اور بودھن مستقر کے تمام وارڈوں میں جمعیۃ علماء کی یونٹیں قائم کی جائیں گی، ٹیلرنگ سنٹر کا قیام، منظم و مثالی مکاتب کا قیام، بے قصور لوگوں کی رہائی کا انتظام، ٹیوشن سنٹر کا قیام ، محکمہ شرعیہ کا قیام و دیگر اہم شعبہ جات کے قیام کا عزم کیا گیا، اللہ پاک سے دعاء ہے کہ اللہ پاک اخلاص کے ساتھ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس موقع پر شریک اراکین منتظمہ حافظ محمد افسر صاحب، مفتی منصور صاحب قاسمی، مولانا وثیق احمد صاحب قاسمی، مفتی سید جنید صاحب، مولانا شہباز خان صاحب قاسمی، حافظ راحت خان صاحب، حافظ احمد صاحب، مولوی سید تنویرحسین صاحب، حافظ محمد عقیل الدین انجینئر، حافظ محمد عتیق الدین ٹیچر، حافظ سید اصفان صاحب، مولوی یونس صاحب شکرنگر، حافظ اجمل صاحب، مولوی مقیم صاحب، قاری عبدالوہاب صاحب، خالد پٹیل صاحب، جناب حسیب صاحب، مولوی غوث صاحب، مولوی سید اظہر صاحب، حافظ عبدالاحد صاحب، جناب ہارون رشید صاحب، مولوی وقاص صاحب، سید عبدالعزیز صاحب و دیگر معزز اراکین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button