ریاستی گورنرو تلنگانہ یونیورسٹی چانسلر جشنو دیو ورما کے ہاتھوں نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلباء کو تبسم فریدی میموریل گولڈ میڈل سے نوازا گیا

تلنگانہ یونیورسٹی کے دوسرا کانوکیشن، کا شاندار پیمانے پر انعقاد
ریاستی گورنرو تلنگانہ یونیورسٹی چانسلر جشنو دیو ورما
کے ہاتھوں نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلباء کو تبسم فریدی میموریل گولڈ میڈل سے نوازا گیا
نظام آباد، 16/جولائی (اردو لیکس) تلنگانہ یونیورسٹی ڈچپلی کا دوسرا کانوکیشن یونیورسٹی کے اسپورٹس گراونڈ میں شاندار پیمانے پر منعقد کیا گیا، اس کانو کیشن میں مہمان خصوصی تلنگانہ کے معزز گورنر یونیورسٹی چانسلر جشنودیو ورما نے شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا
اس تقریب میں سال 2014 تا 2023 مختلف تعلیمی شعبوں میں یونیورسٹی کے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو اعزازات سے نوازا گیا ساتھ ہی ساتھ اس تقریب میں تلنگانہ اردو یونیورسٹی کے شعبہ کے مضمون "ماس میڈیا و صحافت” میں سال 2014 تا 2023 کے دوران امتیازی کامیابی و نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلباء کوایم اے اردو "ماس میڈیا و صحافت میں اعلیٰ نشانات کے ذریعے اعلیٰ مقام حاصل کرنے والے جملہ دس طلباء جن میں ہاجرہ فہیم سال 2014، فرحین بیگم سال 2015، سید لئیق سال 2016، عائشہ صدیقہ سال 2017، حناء تسلیم سال 2018، ثناء سلطانہ سال 2019، صالحہ سہناز سال 2020، فرحانہ بیگم سال 2021، فرحانہ بانو سال 2022 اور صفا ماہین سال 2023 شامل ہیں ریاستی گورنر و یونیورسٹی چانسلر جشنودیو ورما کے ہاتھوں "تبسم فریدی میموریل گولڈ میڈل سے نوازا گیا
یہاں اس بات کا تذکرہ بے محل نہ ہوگا کہ اردو زبان و ادب اور صحافت کے فروغ کیلئے ایک نمایاں مثال قائم کرتے ہوئے نظام آباد کے معروف اردو روزنامہ” نظام آباد مارننگ ٹائمز ” کی جانب سے” تبسم فریدی میموریل گولڈ میڈل کا 12 سال قبل اعلان کیا گیا تھا، یہ گولڈ میڈل تلنگانہ اردو یونیورسٹی شعبہ کے مضمون” ماس میڈیا و صحافت ” میں ہر سال امتیازی کامیابی و نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلباء کے کو دیا جارہا ہے
تلنگانہ یونیورسٹی کانوکیشن کی تقریب میں تلنگانہ اور ضلع و شہر نظام آباد کے معزز شخصیات کے آر سریش ریڈی رکن راجیہ سبھا ، آرمور رکن اسمبلی پی راکیش ریڈی ، نظام آباد اربن رکن اسمبلی دھنپال سوریہ نارائن ،سینئر قائد کانگریس و سابقہ کواپشن ممبر اشفاق احمد خان و دیگر نے شرکت کی،